معاشی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے لیے ایل سی سی آئی، پنجاب یونیورسٹی مشترکہ تحقیق کریں، سردار عثمان غنی
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لاہور کے مستند، جامع اور بروقت معاشی اعداد شمار کی تیاری کے لیے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ مؤثر معاشی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے لیے درست اعداد و شمار کی فراہمی یقینی بنانے کی غرض سے لاہور چیمبر اور پنجاب یونیورسٹی (پی یو) کو مشترکہ طور پر تحقیقی اقدامات کرنے چاہئیں۔ وہ لاہور چیمبر میں پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی آف کامرس کے ڈین ڈاکٹر حافظ ظفر احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر آصف علی اور ڈاکٹر سرفراز احمد بھی موجود تھے۔
انہوں نے زور دیا کہ مؤثر معاشی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے لیے درست اعداد و شمار کی فراہمی یقینی بنانے کی غرض سے لاہور چیمبر اور پنجاب یونیورسٹی (پی یو) کو مشترکہ طور پر تحقیقی اقدامات کرنے چاہئیں۔
وہ لاہور چیمبر میں پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی آف کامرس کے ڈین ڈاکٹر حافظ ظفر احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر آصف علی اور ڈاکٹر سرفراز احمد بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے حوالے سے قابلِ اعتماد معاشی اعداد و شمار مرتب کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پنجاب یونیورسٹی کے تعلیمی نصاب میں متعلقہ تحقیقی سرگرمیوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ طلبہ اور محققین اس اہم معاشی اور علاقائی ضرورت کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کا لاہور اور پنجاب کے ساتھ خصوصی تعلق اور ذمہ داری ہے، اس لیے اسے معاشی تحقیق اور مستند اعداد و شمار کی تیاری میں مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان تعاون معاشی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے لیے تحقیق پر مبنی مضبوط بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔




















Comments