BR100 Increased By (0.75%)
BR30 Increased By (0.78%)
KSE100 Increased By (0.73%)
KSE30 Increased By (0.79%)
BAFL 60.91 Increased By ▲ 1.14 (1.91%)
BIPL 24.28 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 31.40 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.04 (0.34%)
DFML 15.69 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 205.00 Increased By ▲ 0.93 (0.46%)
FABL 96.26 Increased By ▲ 0.24 (0.25%)
FCCL 61.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
FFL 14.85 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.27 (1.37%)
HBL 310.00 Increased By ▲ 0.57 (0.18%)
HUBC 207.45 Increased By ▲ 3.25 (1.59%)
HUMNL 8.44 Decreased By ▼ -0.28 (-3.21%)
KEL 6.34 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 24.80 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
MLCF 105.74 Increased By ▲ 1.81 (1.74%)
OGDC 318.47 Increased By ▲ 2.60 (0.82%)
PAEL 35.82 Increased By ▲ 0.24 (0.67%)
PIBTL 14.17 Increased By ▲ 0.51 (3.73%)
PIOC 276.50 Increased By ▲ 5.38 (1.98%)
PPL 229.10 Increased By ▲ 3.03 (1.34%)
PRL 81.15 Increased By ▲ 0.87 (1.08%)
SNGP 94.99 Increased By ▲ 1.04 (1.11%)
SSGC 23.83 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.58 Increased By ▲ 0.03 (0.4%)
TPLP 12.98 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
TRG 54.10 Increased By ▲ 0.77 (1.44%)
UNITY 8.60 Increased By ▲ 0.21 (2.5%)
WTL 1.44 Increased By ▲ 0.06 (4.35%)
دنیا

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ تین روزہ دورے پر ممبئی پہنچ گئے

  • شاہی جوڑے کا بھارت کا تین روزہ دورہ مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن پیر کو بھارت کے شہر ممبئی پہنچ گئے، جہاں وہ سالانہ ارتھ شاٹ پرائز ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ 2024 میں کینسر کے علاج کے بعد شہزادی آف ویلز کا سب سے نمایاں بیرون ملک دورہ ہے۔

شاہی جوڑے کا بھارت کا تین روزہ دورہ مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا، جس میں کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ گلی کرکٹ میچ، ممبئی کی میٹرو ریل میں سفر اور بالی ووڈ کی معروف شخصیات سے ملاقاتیں شامل ہیں۔ یہ شخصیات منگل کو ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

شاہی جوڑا اپنے دورے کے اختتام پر نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرے گا۔

ارتھ شاٹ پرائز کا آغاز 2020 میں تخت برطانیہ کے ممکنہ وارث شہزادہ ولیم نے کیا تھا۔ اس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مؤثر حل تلاش کرنا ہے۔ اس ایوارڈ کے تحت پانچ کامیاب منصوبوں کو وسعت دینے کے لیے ہر فاتح کو 10 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 13 لاکھ 20 ہزار ڈالر) دیے جاتے ہیں۔

44 سالہ شہزادی کیٹ کو کینسر کی ایک غیر متعین قسم کی تشخیص کے بعد احتیاطی کیموتھراپی کروانا پڑی تھی، جس کے باعث انہوں نے اپنی سرکاری مصروفیات محدود کر دی تھیں۔

اب کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے بتدریج عوامی تقریبات میں شرکت بڑھا دی ہے، تاہم اس سے قبل وہ شہزادہ ولیم کے بیرون ملک دوروں میں ان کے ساتھ شریک نہیں ہوئی تھیں۔

کیٹ مڈلٹن نے پہلے کہا تھا کہ کینسر کی تشخیص کے اثرات اب بھی ان کی زندگی پر موجود ہیں اور وہ ہر دن کو اسی کے مطابق گزار رہی ہیں۔ 2024 کے بعد ان کا واحد اہم بیرون ملک دورہ رواں سال مئی میں اٹلی کا تھا، جہاں انہوں نے بچوں کی ابتدائی نشوونما سے متعلق اپنے کام کے سلسلے میں دو روزہ تنہا دورہ کیا تھا۔

Comments

200 حروف