BR100 Increased By (0.28%)
BR30 Increased By (0.39%)
KSE100 Increased By (0.59%)
KSE30 Increased By (0.68%)
BAFL 59.84 Increased By ▲ 0.13 (0.22%)
BIPL 24.44 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.37 Increased By ▲ 0.14 (0.45%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.19 (1.64%)
DFML 15.85 Increased By ▲ 0.12 (0.76%)
DGKC 203.90 Decreased By ▼ -2.47 (-1.2%)
FABL 96.61 Increased By ▲ 0.62 (0.65%)
FCCL 61.00 Decreased By ▼ -0.54 (-0.88%)
FFL 14.85 Decreased By ▼ -0.17 (-1.13%)
GGL 19.64 Decreased By ▼ -0.05 (-0.25%)
HBL 311.85 Increased By ▲ 1.20 (0.39%)
HUBC 205.30 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUMNL 8.75 Increased By ▲ 0.16 (1.86%)
KEL 6.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 24.80 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
MLCF 104.10 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
OGDC 315.00 Increased By ▲ 1.61 (0.51%)
PAEL 35.55 Decreased By ▼ -0.25 (-0.7%)
PIBTL 13.74 Increased By ▲ 0.27 (2%)
PIOC 272.00 Increased By ▲ 1.49 (0.55%)
PPL 223.20 Increased By ▲ 1.39 (0.63%)
PRL 80.69 Increased By ▲ 1.61 (2.04%)
SNGP 94.00 Increased By ▲ 0.32 (0.34%)
SSGC 24.09 Increased By ▲ 0.22 (0.92%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.09 (1.22%)
TPLP 12.85 Increased By ▲ 0.34 (2.72%)
TRG 53.71 Increased By ▲ 0.27 (0.51%)
UNITY 8.51 Increased By ▲ 0.17 (2.04%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.02 (1.6%)
پاکستان

نئی دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی

  • شمالی بھارت اور پاکستان کے کئی علاقوں میں آلودگی ایک موسمی مسئلہ ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی جمعہ کو پاکستان کے شہر لاہور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا جہاں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی اور 2 کروڑ آبادی والے شہر پر اسموگ چھانے سے حدِ نگاہ بھی کم ہوگئی۔

سوئس ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق نئی دہلی میں فضائی معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) 334 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا جس کے باعث یہ دنیا کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا۔ یہ ادارہ ہوا میں زہریلے مادوں کی مقدار کی بنیاد پر فضائی آلودگی کی سطح کی پیمائش کرتا ہے۔

اے کیو آئی 50 تک ہو تو اسے اچھی سطح تصور کیا جاتا ہے جس سے صحت کو کوئی یا نہ ہونے کے برابر خطرہ ہوتا ہے۔

بھارت کے سرکاری مرکزی ادارے برائے انسدادِ آلودگی (سی پی سی بی) نے نئی دہلی میں اے کیو آئی کی سطح اس سے بھی زیادہ، 403 ریکارڈ کی اور اسے انتہائی سنگین قرار دیا۔

سوئس اور بھارتی اداروں کی جانب سے فضائی آلودگی کی پیمائش کے اعدادوشمار میں فرق کی وجہ اے کیو آئی کے مختلف پیمانے اور آلودگی کی سطح کا تعین کرنے کے لیے اختیار کیے گئے الگ الگ طریقہ کار ہیں۔

خبر رساں ادارے اے این آئی کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں گہری اسموگ میں سے گزر رہی ہیں جبکہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر دھند کے باعث اسٹریٹ لائٹس بھی دھندلا گئی ہیں۔

شمالی بھارت اور پڑوسی ملک پاکستان کے کئی علاقوں میں آلودگی ایک موسمی مسئلہ ہے۔ سردیوں میں ٹھنڈی اور بھاری ہوا گاڑیوں کے دھوئیں، تعمیراتی سرگرمیوں سے اڑنے والی گردوغبار اور فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں کو فضا میں محصور کرلیتی ہے۔

Comments

200 حروف