BR100 Increased By (1.8%)
BR30 Increased By (2.59%)
KSE100 Increased By (1.63%)
KSE30 Increased By (1.69%)
BAFL 56.88 Decreased By ▼ -1.24 (-2.13%)
BIPL 23.49 Increased By ▲ 0.11 (0.47%)
BOP 29.30 Increased By ▲ 1.21 (4.31%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.20 (1.7%)
DFML 15.25 Increased By ▲ 0.19 (1.26%)
DGKC 192.89 Increased By ▲ 7.86 (4.25%)
FABL 91.00 Decreased By ▼ -1.79 (-1.93%)
FCCL 56.49 Increased By ▲ 2.03 (3.73%)
FFL 13.14 Increased By ▲ 0.07 (0.54%)
GGL 18.34 Increased By ▲ 0.64 (3.62%)
HBL 291.50 Increased By ▲ 5.34 (1.87%)
HUBC 203.40 Increased By ▲ 6.16 (3.12%)
HUMNL 8.62 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
KEL 5.85 Increased By ▲ 0.22 (3.91%)
LOTCHEM 24.31 Increased By ▲ 0.48 (2.01%)
MLCF 96.80 Increased By ▲ 3.82 (4.11%)
OGDC 309.24 Increased By ▲ 5.61 (1.85%)
PAEL 32.73 Increased By ▲ 0.82 (2.57%)
PIBTL 13.11 Increased By ▲ 0.37 (2.9%)
PIOC 251.00 Increased By ▲ 10.59 (4.4%)
PPL 216.99 Increased By ▲ 4.08 (1.92%)
PRL 85.75 Increased By ▲ 1.41 (1.67%)
SNGP 93.70 Increased By ▲ 3.67 (4.08%)
SSGC 23.27 Increased By ▲ 0.44 (1.93%)
TELE 6.67 Increased By ▲ 0.17 (2.62%)
TPLP 13.10 Increased By ▲ 1.11 (9.26%)
TRG 52.99 Increased By ▲ 1.52 (2.95%)
UNITY 7.77 Increased By ▲ 0.19 (2.51%)
WTL 0.93 Decreased By ▼ -0.02 (-2.11%)
دنیا

حکیم جیفریز کی امریکی ایوانِ نمائندگان کے پہلے سیاہ فام اسپیکر بننے کی راہ ہموار

  • نیویارک سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ حکیم جیفریز جنوری کے پہلے ہفتے میں نئی کانگریس کے حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد حکیم جیفریز کے امریکی ایوانِ نمائندگان کے پہلے سیاہ فام اسپیکر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کے ساتھ اپنی جماعت کے معتدل اور ترقی پسند ارکان کے درمیان اختلافات ختم کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہوگا۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ حکیم جیفریز جنوری کے پہلے ہفتے میں نئی کانگریس کے حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ وہ گزشتہ چار سال سے ایوان پر قابض ری پبلکنز کی جگہ لیں گے۔

حکیم جیفریز نے انتخابی کامیابی کے بعد خطاب میں کہا کہ آج امریکا کی عظیم واپسی کا آغاز ہے۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے غریبوں اور معذور افراد کے لیے میڈیکیڈ صحت پروگرام میں کی گئی بھاری کٹوتیاں ختم کرنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام انتہا پسندی اور بدعنوانی سے تنگ آچکے ہیں اور ایسی کانگریس چاہتے ہیں جو ان کے مسائل حل کرے۔

حکیم جیفریز نے ٹرمپ انتظامیہ اور بڑے کاروباری اداروں کے درمیان معاملات کی تحقیقات کا بھی عندیہ دیا ہے، تاہم انہوں نے صدر کے خلاف تیسری بار مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کا واضح اعلان نہیں کیا۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹس رواں ماہ اجلاس کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق جیفریز کو اس عہدے کے لیے کوئی بڑا چیلنج درپیش نہیں، تاہم انہیں بائیں بازو کے ترقی پسند ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔

ترقی پسند ارکان اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے، عوامی رہائش، عالمی صحت سہولتوں اور ووٹنگ کے حقوق میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ حکیم جیفریز کو اسرائیل کے حامی گروپوں کی مالی معاونت بھی حاصل رہی ہے۔

حکیم جیفریز نے انتخابی مہم میں مہنگائی اور زندگی کے بڑھتے اخراجات کو اپنی ترجیح قرار دیا۔ ان کے ممکنہ ابتدائی اقدامات میں بچوں کے ٹیکس کریڈٹ کی بحالی، سستے گھروں کے لیے سہولتیں، ایران جنگ کا خاتمہ اور صاف توانائی کے لیے سبسڈی کی بحالی شامل ہیں۔

انہیں حکومتی اخراجات کی منظوری، قرض لینے کی حد میں اضافے اور ممکنہ حکومتی شٹ ڈاؤن روکنے کے لیے ری پبلکنز کے ساتھ بھی مذاکرات کرنا ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق ان کے لیے اصل چیلنج پارٹی کے ترقی پسند ارکان کی توقعات اور معتدل ڈیموکریٹس کے تحفظات میں توازن قائم کرنا ہوگا۔

Comments

200 حروف