BR100 Increased By (0.87%)
BR30 Increased By (0.97%)
KSE100 Increased By (0.63%)
KSE30 Increased By (0.64%)
BAFL 56.35 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
BIPL 23.50 Increased By ▲ 0.19 (0.82%)
BOP 27.63 Increased By ▲ 0.12 (0.44%)
CNERGY 12.83 Increased By ▲ 0.11 (0.86%)
DFML 15.80 Decreased By ▼ -0.08 (-0.5%)
DGKC 182.78 Decreased By ▼ -0.52 (-0.28%)
FABL 91.00 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
FCCL 52.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.23%)
FFL 12.98 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
GGL 19.65 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 284.70 Increased By ▲ 0.08 (0.03%)
HUBC 188.99 Increased By ▲ 0.37 (0.2%)
HUMNL 8.10 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
KEL 5.76 Decreased By ▼ -0.04 (-0.69%)
LOTCHEM 23.00 Increased By ▲ 0.07 (0.31%)
MLCF 90.41 No Change ▼ 0.00 (0%)
OGDC 302.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.07%)
PAEL 32.80 Increased By ▲ 0.05 (0.15%)
PIBTL 13.08 Decreased By ▼ -0.13 (-0.98%)
PIOC 232.14 Decreased By ▼ -1.36 (-0.58%)
PPL 214.97 Decreased By ▼ -0.30 (-0.14%)
PRL 95.60 Decreased By ▼ -0.49 (-0.51%)
SNGP 89.71 Decreased By ▼ -0.49 (-0.54%)
SSGC 22.69 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 6.67 Decreased By ▼ -0.04 (-0.6%)
TPLP 11.96 Increased By ▲ 0.44 (3.82%)
TRG 53.35 Decreased By ▼ -1.36 (-2.49%)
UNITY 7.64 Decreased By ▼ -0.08 (-1.04%)
WTL 0.95 Decreased By ▼ -0.01 (-1.04%)
کاروبار اور معیشت

کولگیٹ پامولیو کا پی اینڈ جی کے پورٹ قاسم اثاثے خریدنے کا معاہدہ

  • اثاثوں کی خریداری کا یہ معاہدہ سی سی پی کی منظوری سے مشروط ہے
شائع اپ ڈیٹ

کولگیٹ پامولیو (پاکستان) لمیٹڈ نے پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ کراچی کے پورٹ قاسم پر واقع زمین، پیداواری یونٹ اور متعلقہ اثاثے خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو آگاہ کیا کہ معاہدے پر 28 اکتوبر 2026 کو دستخط کیے گئے۔

کمپنی کے مطابق اثاثوں کی خریداری کا یہ معاہدہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی منظوری سے مشروط ہے۔

پراکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے گزشتہ سال عالمی سطح پر کاروباری تنظیمِ نو کے منصوبے کے تحت پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس منصوبے کے تحت پی اینڈ جی پاکستان اور گلٹ پاکستان لمیٹڈ کی پیداواری اور تجارتی سرگرمیاں مرحلہ وار ختم کرنے اور صارفین کو خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے ذریعے کمپنی دیگر علاقائی آپریشنز سے پاکستانی صارفین کو مصنوعات فراہم کرتی رہے گی۔

پی اینڈ جی کی یہ حکمتِ عملی عالمی سطح پر ترقی اور کاروباری قدر میں اضافے کی کوششوں کا حصہ تھی۔ اس کے تحت کمپنی نے دنیا بھر میں مینوفیکچرنگ کے علاوہ دیگر شعبوں میں 7 ہزار ملازمتیں ختم کرنے اور مختلف منڈیوں میں بعض مصنوعات کے شعبوں اور برانڈز سے دستبردار ہونے کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔

پی اینڈ جی پاکستان نے رواں سال مئی میں اپنی کاروباری سرگرمیاں سمیٹنے کے عمل کے تحت پورٹ قاسم پر واقع زمین، پیداواری یونٹ اور متعلقہ اثاثے کولگیٹ پامولیو (پاکستان) لمیٹڈ کو فروخت کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

کولگیٹ پامولیو (پاکستان) لمیٹڈ 1977 میں نیشنل ڈٹرجنٹس لمیٹڈ کے نام سے پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی۔

1990 میں امریکی کمپنی کولگیٹ پامولیو کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرنے کے بعد اس کا نام تبدیل کرکے موجودہ نام رکھ دیا گیا۔ کمپنی ڈٹرجنٹس، ذاتی نگہداشت اور دیگر متعلقہ مصنوعات تیار اور فروخت کرتی ہے۔

Comments

200 حروف