دنیا
ام القوین کے ساحل آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج کے باعث متاثر
- شارجہ، عجمان اور ام القوین میں تیل کی بو محسوس کیے جانے کے واقعات سے شہریوں کی صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا، حکام
متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نے جمعے کو بتایا کہ اس کے نگرانی کے نظام نے ایک آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج کا پتا لگایا ہے، جس سے ام القوین کے ساحل متاثر ہوئے ہیں۔
وزارت کے مطابق شارجہ، عجمان اور ام القوین میں تیل کی بو محسوس کیے جانے کے واقعات سے شہریوں کی صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔
وزارت نے بتایا کہ ام القوین کے تمام ساحل اور ساحلی علاقے عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک تکنیکی ٹیمیں اپنے جائزے مکمل کرکے ضروری حفاظتی اور سمندری ماحول کے تحفظ کے اقدامات کا تعین نہیں کرلیتیں۔

























Comments