BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
کاروبار اور معیشت

چینی کمپنی کی پنجاب میں الیکٹرک بائیکس کا پلانٹ لگانے میں دلچسپی

  • صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین چیو ژن یانگ کے درمیان لاہور میں ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

چین کی کمپنی یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ نے مقامی ضروریات پوری کرنے اور برآمدات کے لیے پنجاب میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی تیاری کا پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین چیو ژن یانگ کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب کے الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی کمپنی کے نمائندوں نے بتایا کہ گروپ چین اور دیگر ممالک میں الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں کے پانچ کارخانے قائم کرچکا ہے اور پنجاب میں اپنا چھٹا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وفد نے الیکٹرک بائیکس کے لیے تیز رفتار چارجنگ ٹیکنالوجی کی دستیابی سے بھی آگاہ کیا۔

چوہدری شافع حسین نے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ متعدد چینی کمپنیاں پنجاب کے الیکٹرک وہیکل شعبے میں سرمایہ کاری کرچکی ہیں اور کئی پلانٹس بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ خصوصی اقتصادی زونز میں پلانٹ لگانے کے لیے یادیہ گروپ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے چارجنگ اسٹیشنز میں سرمایہ کاری اور شیخوپورہ کے قائداعظم بزنس پارک میں قائم ٹیکنالوجی کالج کے ساتھ مشترکہ منصوبے یا تعاون کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت روایتی پیٹرول موٹر سائیکلوں کی جگہ بتدریج الیکٹرک بائیکس متعارف کرانا چاہتی ہے۔

Comments

200 حروف