BR100 Increased By (0.59%)
BR30 Increased By (1.07%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.52%)
BAFL 55.71 Decreased By ▼ -0.15 (-0.27%)
BIPL 24.31 Increased By ▲ 0.23 (0.96%)
BOP 28.79 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
CNERGY 12.76 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 16.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.31%)
DGKC 182.47 Increased By ▲ 0.86 (0.47%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.20 (-0.22%)
FCCL 51.93 Increased By ▲ 0.46 (0.89%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
GGL 20.25 Increased By ▲ 1.22 (6.41%)
HBL 290.50 Increased By ▲ 3.24 (1.13%)
HUBC 193.51 Increased By ▲ 2.00 (1.04%)
HUMNL 9.23 Increased By ▲ 0.11 (1.21%)
KEL 5.95 Increased By ▲ 0.01 (0.17%)
LOTCHEM 25.85 Decreased By ▼ -0.46 (-1.75%)
MLCF 90.43 Increased By ▲ 0.62 (0.69%)
OGDC 301.95 Increased By ▲ 2.21 (0.74%)
PAEL 33.70 Increased By ▲ 0.11 (0.33%)
PIBTL 13.72 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 232.11 Increased By ▲ 1.05 (0.45%)
PPL 218.75 Increased By ▲ 1.28 (0.59%)
PRL 103.60 Increased By ▲ 4.41 (4.45%)
SNGP 90.10 Increased By ▲ 0.18 (0.2%)
SSGC 23.14 Increased By ▲ 0.52 (2.3%)
TELE 7.30 Increased By ▲ 0.25 (3.55%)
TPLP 11.86 Increased By ▲ 0.04 (0.34%)
TRG 55.26 Decreased By ▼ -1.29 (-2.28%)
UNITY 8.07 Decreased By ▼ -0.40 (-4.72%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
مارکٹس

فیکٹ ایگزیبیشنز اور پی پی ایم اے کے درمیان اشتراک

  • پی تھری پاکستان 2027 اور آئیڈیل ہوم ایکسپو 2027 کے انعقاد کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
شائع اپ ڈیٹ

فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر پی پی ایم اے کے دفتر میں دستخط کیے گئے جس کے تحت دونوں ادارے 2027 میں منعقد ہونے والی دو اہم نمائشوں 3P پاکستان 2027 – بین الاقوامی پلاسٹک، پرنٹنگ اور پیکیجنگ نمائش اور آئیڈیل ہوم ایکسپو 2027 کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

اس اشتراک کا مقصد صنعتی شعبے اور صارفین کے لیے مختص ان نمائشوں کے ذریعے کاروباری ترقی، جدت اور مارکیٹ کے فروغ کو تقویت دینا ہے۔

پی تھری پاکستان 2027 پلاسٹک، پرنٹنگ اور پیکیجنگ کے شعبوں سے وابستہ مینوفیکچررز، سپلائرز، ڈسٹری بیوٹرز اور صنعت کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گی۔

نمائش میں جدید مشینری، ٹیکنالوجیز اور صنعتی حل پیش کیے جائیں گے جبکہ کاروباری روابط کے فروغ اور بین الاقوامی تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ پائیدار مینوفیکچرنگ اور پلاسٹک کے ذمہ دارانہ استعمال کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

آئیڈیل ہوم ایکسپو 2027 کاروباری اداروں اور برانڈز کو صارفین کے ساتھ براہِ راست روابط قائم کرنے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

نمائش میں گھریلو استعمال، طرزِ زندگی اور صارفین کی ضروریات سے متعلق مصنوعات کی مختلف اقسام پیش کی جائیں گی جس سے کمپنیوں کو اپنے برانڈز متعارف کرانے، نئی مصنوعات کی نمائش، فروخت میں اضافے اور صارفین تک رسائی کے مواقع حاصل ہوں گے۔

اس اشتراک کے ذریعے فیکٹ ایگزیبیشنز اور پی پی ایم اے نے صنعتی ترقی کے فروغ، کاروباری مواقع کی فراہمی اور پاکستان کے مینوفیکچرنگ، تجارتی اور صارفین کی ترقی میں معاونت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دونوں ادارے ان نمائشوں کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں ترقی کے نئے امکانات پیدا کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

Comments

200 حروف