بھارت نے پہلے ٹی20 میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
- آئیر نے 43 گیندوں پر ناقابلِ شکست 102 رنز بنا کر ہدف کا تعاقب مکمل کیا، بھارت نے 32 گیندیں قبل کامیابی حاصل کی
کپتان شریاس آئیر کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر 171 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 18 ویں اوور سے پہلے ہی کامیابی حاصل کرلی۔شریاس آئیر نے 43 گیندوں پر ناقابلِ شکست 102 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
ابھیشیک شرما نے 10 گیندوں پر 21 رنز بنا کر تیز آغاز فراہم کیا، تاہم روسٹن چیز نے انہیں آؤٹ کردیا۔ سنجو سیمسن بھی جلد پویلین لوٹ گئے اور بھارت 35 رنز پر 2 وکٹیں گنوا بیٹھا۔
اس کے بعد آئیر اور ایشان کشن نے ذمہ داری سنبھالی اور 67 گیندوں پر 137 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کرکے بھارت کو فتح دلائی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 44 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ شائی ہوپ نے شیر فین ردرفورڈ کے ساتھ 63 رنز کی شراکت سے اننگز سنبھالی، ہوپ نے 52 جبکہ ردرفورڈ نے 56 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، نمن دھیر، کلدیپ یادیو، میانک یادیو اور اکشر پٹیل نے اہم وکٹیں حاصل کیں۔























Comments