چین نے امریکا کے خلاف تجارتی رکاوٹوں سے متعلق 2 تحقیقات کی مدت 27 دسمبر تک بڑھا دی
- تحقیقات کے معاملات کی پیچیدگی کے پیش نظر چین نے امریکا کی تجارتی پالیسیوں سے متعلق دونوں تحقیقات کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی
چین کی وزارتِ تجارت نے مارچ میں شروع کی گئی امریکا کی تجارتی پالیسیوں سے متعلق دو تحقیقات کی مدت مزید تین ماہ بڑھا کر 27 دسمبر تک کردی ہے۔ وزارتِ تجارت کے بیانات میں یہ بات سامنے آئی۔
وزارت نے 27 ستمبر کو جاری کیے گئے دو الگ الگ بیانات میں کہا کہ تحقیقات کے معاملات کی پیچیدگی کے پیش نظر ان کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ اعلانات چین اور امریکا کے درمیان نئے تجارتی مذاکرات کے چند روز بعد سامنے آئے ہیں، جن میں دونوں ممالک نے تجارتی جنگ بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسے 10 جنوری تک برقرار رکھنے اور 60 ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر عائد محصولات میں کمی پر اتفاق کیا تھا۔
تجارتی رکاوٹوں سے متعلق دونوں تحقیقات کا آغاز ابتدائی طور پر 27 مارچ کو کیا گیا تھا، جن میں امریکا کی ان تجارتی پالیسیوں اور اقدامات کا جائزہ لیا جارہا تھا جو ’’عالمی رسد اور صنعتی سلسلوں میں خلل‘‘ ڈالتے ہیں اور ’’ماحولیاتی مصنوعات کی تجارت میں رکاوٹ‘‘ بنتے ہیں۔
یہ تحقیقات امریکا کی جانب سے جبری مشقت اور صنعتی گنجائش میں اضافے سے متعلق سیکشن 301 کے تحت کی جانے والی تحقیقات کے جواب میں شروع کی گئی تھیں۔ ان تحقیقات کو ابتدائی طور پر چھ ماہ کے اندر مکمل کیا جانا تھا، تاہم ان کی مدت میں توسیع کی گنجائش رکھی گئی تھی۔
























Comments