اپنا گھر پروگرام ، میزان بینک نے 31 ارب سے زائد کی فنانسنگ منظور کرلی
- بینک 4 ارب روپے سے زائد کی رقوم پہلے ہی جاری کرچکا ہے
میزان بینک نے حکومتِ پاکستان کے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام – گھر ہو تو اپنا (جی ایچ ٹی اے) کے تحت 4,424 درخواستوں پر مجموعی طور پر 31.5 ارب روپے سے زائد کی ہاؤسنگ فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے، جو ملک بھر میں قابلِ استطاعت اور شریعہ سے ہم آہنگ ہاؤسنگ فنانسنگ کی نمایاں طلب کی عکاسی کرتی ہے۔
بینک پروگرام کے تحت اب تک 4 ارب روپے سے زائد کی فنانسنگ جاری کرچکا ہے جس سے تقریباً 650 خاندانوں کو اپنے گھر کے حصول میں مدد ملی ہے۔
اگست 2026 میں بینک نے تقریباً 2.2 ارب روپے کی فنانسنگ جاری کی، جو پروگرام کے تحت اب تک کی مجموعی ادائیگیوں کے نصف سے بھی زیادہ ہے۔
اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس، احمد علی صدیقی نے کہاکہ4,400 سے زائد درخواستوں پر 31.5 ارب روپے سے زیادہ کی فنانسنگ کی منظوری پاکستان میں قابلِ استطاعت اور شریعہ سے ہم آہنگ ہاؤسنگ فنانسنگ کی نمایاں طلب کو ظاہر کرتی ہے۔ 4 ارب روپے سے زائد کی فنانسنگ پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے اور 650 خاندانوں کو اپنے گھر کے حصول میں مدد ملی ہے۔ اب ہماری توجہ منظور شدہ درخواستوں کے تحت مزید ہزاروں صارفین کو گھر کے حصول کے لیے فنانسنگ فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ میزان بینک حکومت کے قابلِ استطاعت گھروں تک رسائی بڑھانے کے مقصد کی حمایت کے لیے پُرعزم ہے اور صارفین کو اسلامی اصولوں کے مطابق فنانسنگ کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔
























Comments