BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.55%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.35 Decreased By ▼ -5.10 (-2.65%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.02 Decreased By ▼ -0.54 (-2.76%)
HBL 305.56 Decreased By ▼ -0.54 (-0.18%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.49 Decreased By ▼ -1.67 (-1.79%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.69 Decreased By ▼ -4.22 (-1.86%)
PRL 91.18 Decreased By ▼ -1.84 (-1.98%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.16 (-2.05%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

اینگرو کا ای پی سی ایل سے تین دہائیوں بعد انخلا، لوٹے کیمیکل کو 71 ملین ڈالر میں حصص فروخت

  • یہ فروخت ای پی سی ایل کے جاری کردہ اور ادا شدہ عام حصص کے تقریباً 56.19 فیصد کے مساوی ہے
شائع اپ ڈیٹ

اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ شیئر پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے) طے کرلیا ہے جس کے تحت اینگرو کارپوریشن، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (ای پی سی ایل) میں اپنے تمام حصص لوٹے کیمیکل پاکستان کو فروخت کرے گی۔

اس ٹرانزیکشن کے تحت اینگرو کارپوریشن اپنے پاس موجود ای پی سی ایل کے تقریباً 56.19 فیصد جاری اور ادا شدہ عام حصص لوٹے کیمیکل پاکستان کو فروخت کرے گی۔ حصص کی یہ فروخت تقریباً 19.7 ارب روپے یعنی تقریباً 70.95 ملین ڈالرمیں طے پائی ہے اور یہ ٹرانزیکشن متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں اور دیگر معمول کی شرائط کی تکمیل سے مشروط ہے۔

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ 1997 سے اینگرو کارپوریشن کے کاروباری پورٹ فولیو کا ایک اہم حصہ رہا ہے اور اس نے پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹروکیمیکل شعبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس عرصے کے دوران اینگرو نے کاروبار کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ای پی سی ایل کو پاکستان کے واحد مربوط کلور وِنائل کمپلیکس کے طور پر مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ کمپنی پی وی سی ریزن، کاسٹک سوڈا اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ سمیت متعدد مصنوعات کے ذریعے مختلف ڈاؤن اسٹریم صنعتوں کو اہم خام مال فراہم کرتی ہے۔

اپنے آپریشنل کردار کے علاوہ ای پی سی ایل نے پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے میں مضبوط تکنیکی صلاحیتوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور پیٹروکیمیکل صنعت کے لیے انجینئرنگ کے شعبے میں ماہر افرادی قوت کی تربیت کے ایک اہم مرکز کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے۔

یہ مجوزہ ٹرانزیکشن اینگرو گروپ کی 2025 میں تنظیمِ نو کے بعد اختیار کی گئی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے، جس کے تحت اینگرو ہولڈنگز کو گروپ کے سرمایہ کاری بازو کے طور پر قائم کیا گیا۔ اس کے بعد اینگرو ہولڈنگز نے اپنی سرمایہ کاری حکمتِ عملی کے تحت متعدد اہم فیصلے کیے جن میں 562 ملین امریکی ڈالر مالیت کا دیودار ٹرانزیکشن بھی شامل ہے، جو گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران پاکستان کے نجی شعبے کے بڑے کاروباری معاہدوں میں شمار ہوتا ہے۔

مجوزہ ای پی سی ایل ٹرانزیکشن بھی اسی حکمتِ عملی کے تحت پورٹ فولیو سے متعلق ایک اہم فیصلہ ہے، جس سے اینگرو کو مستقبل میں سرمایہ نئے ترقیاتی مواقعوںمیں لگانے اور اپنے پورٹ فولیو کو مزید مضبوط اور پائیدار بنانے میں مدد ملے گی۔

ٹرانزیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے اینگرو ہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالصمد داؤد نے کہاکہ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (EPCL) اینگرو کے اہم اور نمایاں کاروباروں میں شامل رہا ہے۔ تقریباً تین دہائیوں کے دوران ہم نے معروف بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیا، کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دی اور پاکستان کی صنعتی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔ ہمیں یقین ہے کہ مجوزہ ٹرانزیکشن اس طویل سفر کے دوران پیدا کی گئی ویلیو اور حاصل کیے گئے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے پیٹروکیمیکل پلیٹ فارم کا حصہ بن کر ای پی سی ایل کے لیے مزید ترقی اور ہم آہنگی کے مواقع پیدا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹرانزیکشن ہمیں سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے اور ایک مضبوط اور پائیدار پورٹ فولیو کی تشکیل جاری رکھنے کے لیے مزید وسائل فراہم کرے گی، جس سے طویل مدت میں ہمارے شیئر ہولڈرز کے لیے ویلیو میں اضافہ ہوگا۔

لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عدنان آفریدی نے کہا کہ یہ امتزاج پائیدار ترقی، آپریشنل عمدگی اور جدت کے فروغ کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ دونوں کمپنیوں کی باہمی تکمیلی صلاحیتوں اور ممکنہ ہم آہنگی سے کاروباری مسابقت میں اضافہ ہوگا، جبکہ مجوزہ ٹرانزیکشن صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے مزید قدر پیدا کرنے کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

Comments

200 حروف