BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-1%)
KSE100 Decreased By (-0.44%)
KSE30 Decreased By (-0.41%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.24 Decreased By ▼ -0.11 (-0.36%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.29 Decreased By ▼ -4.16 (-2.16%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 305.52 Decreased By ▼ -0.58 (-0.19%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.32 Decreased By ▼ -0.14 (-0.53%)
MLCF 91.68 Decreased By ▼ -1.48 (-1.59%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 223.00 Decreased By ▼ -3.91 (-1.72%)
PRL 91.50 Decreased By ▼ -1.52 (-1.63%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.39 Decreased By ▼ -0.42 (-1.76%)
TELE 7.68 Decreased By ▼ -0.12 (-1.54%)
TPLP 12.66 Decreased By ▼ -0.31 (-2.39%)
TRG 56.44 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان اور ہانگ کانگ ڈیجیٹل بانڈز کے اجرا اور ٹوکنائزڈ کیپٹل مارکیٹس کے شعبے میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں جب کہ اسلام آباد اپنے مالی ڈھانچے کو جدید بنانے اور بین الاقوامی سرمایہ تک رسائی کو وسعت دینے کی کوشش کررہا ہے۔

وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ کے اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن گورنمنٹ کے سیکرٹری برائے مالی خدمات اور ٹریژری، کرسٹوفر ہوئی سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل بانڈز کے اجراء، ٹوکنائزیشن اور ریگولیٹری جدت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت میں اس امر کا بھی جائزہ لیا گیا کہ ٹوکنائزیشن کس طرح زیادہ مؤثر سرمائے کی تشکیل اور مالیاتی منڈی کے امور کو سپورٹ کرسکتی ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان جب اپنی اگلی نسل کے مالی ڈھانچے کو تشکیل دے رہا ہے تو ہانگ کانگ کا تجربہ اس کے لیے قیمتی اسباق فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ٹوکنائزیشن محض ٹیکنالوجی کا معاملہ نہیں بلکہ سرمایہ تشکیل دینے کا معاملہ ہے۔

انہوں نے ملاقات کے بعد کہا کہ اگر ہم پاکستانی اثاثوں تک عالمی سرمایہ کاروں کی رسائی، لین دین کی تکمیل اور انہیں محفوظ رکھنے کے عمل کو آسان بناسکیں تو ملک کے لیے دستیاب سرمایہ کاری کے دائرے کو وسیع کیا جاسکتا ہے۔

ٹوکنائزیشن سے مراد اثاثوں یا مالی آلات کو بلاک چین پر مبنی نظام کے ذریعے ڈیجیٹل شکل میں پیش کرنا ہے جس کے نتیجے میں انہیں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے ذریعے جاری کرنے، خرید و فروخت کرنے اور لین دین کو مکمل کرنے کی سہولت حاصل ہوسکتی ہے۔

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ضابطہ جاتی فریم ورک وضع کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ سرمایہ کاری راغب کرنے اور اپنی مالیاتی منڈیوں کو جدید بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔

Comments

200 حروف