BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

ٹرمپ نے کینیڈین اشیا پر 50 فیصد ٹیرف 3 روز کے لیے مؤخر کردیا

  • دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم اہم امور پر کام اب بھی باقی ہے، کینیڈین وزیراعظم
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات اعلان کیا کہ کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیا پر عائد کیے جانے والے نئے 50 فیصد ٹیرف کو 3 روز کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔ یہ ٹیرف بدھ کی نصف شب سے نافذ ہونا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

تقریباً ایک گھنٹے بعد کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم اہم امور پر کام اب بھی باقی ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ انہوں نے ٹیرف اس بنیاد پر مؤخر کیا ہے کہ دستاویزات کو حتمی شکل دیے جانے سے مشروط امریکا اور کینیڈا ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں۔

ٹرمپ اور کارنی نے منگل کی سہ پہر گفتگو کی، جو رواں ہفتے دونوں رہنماؤں کے درمیان دوسری بات چیت تھی۔ دونوں ممالک کے مذاکرات کار کئی ہفتوں سے شدید اور خفیہ نوعیت کے مذاکرات میں مصروف ہیں۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر کے دفتر کے مطابق ممکنہ معاہدے میں تمام امریکی اشیا کے لیے جامع مارکیٹ رسائی، معاشی سلامتی سے متعلق وعدے اور ڈیجیٹل تجارت میں ہم آہنگی سمیت دیگر امور شامل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے میں ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا نے ڈیری مصنوعات، الکحل مشروبات اور موٹر گاڑیوں پر محصولات سے متعلق امریکی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم امریکی حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور کینیڈین حکومت نے بھی کسی معاہدے کے مندرجات کی تصدیق نہیں کی۔

مذاکرات سے واقف ذرائع کے مطابق امریکی آٹو ٹیرف بھی ایک اہم تنازع رہا ہے۔ نئے ٹیرف سے تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی کینیڈین درآمدات متاثر ہوتیں۔

تجارتی ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ نئے ٹیرف کینیڈا کے لکڑی، شراب اور ڈیری سمیت کمزور شعبوں میں روزگار کے خاتمے اور کاروبار بند ہونے کا باعث بن سکتے ہیں، جبکہ وسیع تر امریکا-میکسیکو-کینیڈا تجارتی معاہدے کے مذاکرات بھی پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔

دریں اثنا، ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا میں کی اسٹون ایکس ایل پائپ لائن منصوبہ دوبارہ زندہ ہوسکتا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

Comments

200 حروف