BR100 Decreased By (-0.63%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.57%)
KSE30 Decreased By (-0.56%)
BAFL 56.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.06 Decreased By ▼ -0.29 (-0.96%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.01 Decreased By ▼ -0.78 (-1.48%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.99 Decreased By ▼ -1.11 (-0.36%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.31 Decreased By ▼ -0.15 (-0.57%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.73 (-0.86%)
PAEL 35.17 Decreased By ▼ -0.46 (-1.29%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.97 Decreased By ▼ -2.24 (-0.92%)
PPL 222.36 Decreased By ▼ -4.55 (-2.01%)
PRL 90.98 Decreased By ▼ -2.04 (-2.19%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.24 Decreased By ▼ -0.57 (-2.39%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.35 Decreased By ▼ -0.21 (-0.37%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ

  • 51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
شائع اپ ڈیٹ

13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ پیاز، چنے کی دال اور مرغی کی قیمتوں میں بالترتیب 24.68 فیصد، 3.35 فیصد اور 2.45 فیصد اضافہ ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جن میں مائع پٹرولیم گیس 0.67 فیصد، لیپٹن چائے 0.63 فیصد، سرسوں کا تیل 0.45 فیصد، دہی 0.34 فیصد، مسور کی دال 0.24 فیصد، لہسن 0.22 فیصد اور واشنگ صابن 0.11 فیصد شامل ہیں۔

دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 2.35 فیصد، ٹماٹر میں 1.26 فیصد، آلو میں 0.73 فیصد، کیلے میں 0.36 فیصد، مونگ کی دال میں 0.35 فیصد، ڈیزل میں 0.29 فیصد، ماش کی دال میں 0.27 فیصد، انڈوں میں 0.19 فیصد، چینی میں 0.11 فیصد اور گُڑ میں 0.10 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 9.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ ٹماٹر کی قیمت میں 143.77 فیصد، پیاز میں 125.75 فیصد، گندم کے آٹے میں 77.41 فیصد، ایل پی جی میں 55.41 فیصد، ڈیزل میں 34.05 فیصد، پٹرول میں 23.02 فیصد، کیلے میں 17.65 فیصد، لال مرچ پاؤڈر میں 16.37 فیصد، مٹن میں 15.98 فیصد، گائے کے گوشت میں 13.42 فیصد اور سادہ ڈبل روٹی میں 9.37 فیصد کے نمایاں اضافے کو قرار دیا گیا۔

سالانہ بنیادوں پر آلو کی قیمت میں 30 فیصد، چینی میں 17.93 فیصد، مرغی میں 17.45 فیصد، چنے کی دال میں 14.39 فیصد، نمک پاؤڈر میں 13.96 فیصد، مسور کی دال میں 12.56 فیصد، انڈوں میں 11.70 فیصد اور مونگ کی دال میں 5.89 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔


Comments

200 حروف