BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.68%)
KSE100 Increased By (0.98%)
KSE30 Increased By (1.06%)
BAFL 59.16 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
BIPL 27.26 Increased By ▲ 0.20 (0.74%)
BOP 36.00 Increased By ▲ 1.25 (3.6%)
CNERGY 11.25 Increased By ▲ 0.19 (1.72%)
DFML 18.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.17%)
DGKC 220.19 Increased By ▲ 3.20 (1.47%)
FABL 100.55 Decreased By ▼ -1.79 (-1.75%)
FCCL 56.88 Increased By ▲ 0.46 (0.82%)
FFL 16.51 Increased By ▲ 0.10 (0.61%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.09 (0.38%)
HBL 325.60 Increased By ▲ 3.56 (1.11%)
HUBC 223.58 Increased By ▲ 2.06 (0.93%)
HUMNL 10.75 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
LOTCHEM 27.20 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
MLCF 103.09 Increased By ▲ 5.15 (5.26%)
OGDC 318.49 Increased By ▲ 2.19 (0.69%)
PAEL 44.38 Increased By ▲ 2.08 (4.92%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 275.86 Increased By ▲ 6.48 (2.41%)
PPL 222.48 Increased By ▲ 1.79 (0.81%)
PRL 63.81 Increased By ▲ 0.16 (0.25%)
SNGP 104.91 Decreased By ▼ -1.33 (-1.25%)
SSGC 27.25 Increased By ▲ 0.17 (0.63%)
TELE 8.81 Increased By ▲ 0.08 (0.92%)
TPLP 14.97 Increased By ▲ 0.19 (1.29%)
TRG 62.37 Increased By ▲ 0.96 (1.56%)
UNITY 11.90 Increased By ▲ 0.76 (6.82%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.02 (-1.61%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.72 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.72 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 277.75 روپے پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں جمعرات کو کرنسی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا جبکہ ین کے لیے مداخلت کے نتیجے میں حاصل ہونے والی بہتری برقرار رکھنا مشکل ہوگیا اور ڈالر چھ ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب رہا۔ مجوزہ امریکا ایران معاہدے سے متعلق خدشات اور آئندہ امریکی روزگار کے اعداد و شمار کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے۔

یورو کی قدر میں معمولی تبدیلی ہوئی اور یہ 1.1557 ڈالر پر رہا جبکہ پاؤنڈ بھی معمولی تبدیلی کے ساتھ 1.3469 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلوی ڈالر بھی تقریباً مستحکم رہے اور بالترتیب 0.5885 ڈالر اور 0.7056 ڈالر پر ٹریڈ ہوتے رہے۔

ڈالر انڈیکس معمولی تبدیلی کے ساتھ 99.65 پر رہا اور سمت کے تعین میں مشکلات کا شکار رہا جبکہ یہ چھ ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب موجود تھا۔

دریں اثنا برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 0755 جی ایم ٹی تک 48 سینٹ یا 0.60 فیصد اضافے سے 79.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 29 سینٹ یا 0.39 فیصد بڑھ کر 75.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

Comments

200 حروف