BR100 Increased By (1.66%)
BR30 Increased By (1.75%)
KSE100 Increased By (1.2%)
KSE30 Increased By (1.4%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.50 (0.86%)
BIPL 27.08 Increased By ▲ 0.08 (0.3%)
BOP 33.92 Increased By ▲ 0.43 (1.28%)
CNERGY 11.10 Increased By ▲ 0.36 (3.35%)
DFML 18.06 Increased By ▲ 0.28 (1.57%)
DGKC 215.83 Increased By ▲ 8.52 (4.11%)
FABL 100.69 Increased By ▲ 0.33 (0.33%)
FCCL 55.90 Increased By ▲ 1.72 (3.17%)
FFL 16.08 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.99 (4.32%)
HBL 309.24 Increased By ▲ 5.57 (1.83%)
HUBC 219.89 Increased By ▲ 2.77 (1.28%)
HUMNL 10.73 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.30 Increased By ▲ 0.12 (1.67%)
LOTCHEM 27.29 Increased By ▲ 0.32 (1.19%)
MLCF 97.45 Increased By ▲ 2.58 (2.72%)
OGDC 319.09 Increased By ▲ 5.05 (1.61%)
PAEL 42.52 Increased By ▲ 0.25 (0.59%)
PIBTL 17.08 Increased By ▲ 0.04 (0.23%)
PIOC 272.98 Increased By ▲ 3.53 (1.31%)
PPL 221.32 Increased By ▲ 5.11 (2.36%)
PRL 63.42 Increased By ▲ 3.28 (5.45%)
SNGP 105.88 Increased By ▲ 2.99 (2.91%)
SSGC 25.93 Increased By ▲ 0.65 (2.57%)
TELE 8.46 Increased By ▲ 0.21 (2.55%)
TPLP 14.71 Increased By ▲ 1.34 (10.02%)
TRG 60.81 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
UNITY 10.01 Increased By ▲ 0.05 (0.5%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.02 (1.68%)
پاکستان

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت

  • دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ مشرقی یروشلم کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیر کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں جلد از جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

وزارتِ خارجہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے گفتگو کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بات چیت میں مقبوضہ مشرقی یروشلم کی بگڑتی ہوئی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔

بیان میں مزید کہا گیا، ”نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو اپنی اولین سہولت کے مطابق پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔“

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس کے کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایران پر مجوزہ بڑے فضائی حملے مؤخر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ خطے کے کئی ممالک اور خود تہران کی درخواست پر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ اس وقت اس کی صرف عمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جس میں عالمی توانائی تجارت کی اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے اصرار کیا کہ ایران نے ہی مذاکرات کی درخواست کی تھی، بلکہ ”بعض لوگ تو کہیں گے کہ اس نے گڑگڑا کر درخواست کی“، لیکن اب وہ آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے بارے میں ”روایتی بے بنیاد دعوے“ کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا، ”آبنائے ہرمز پہلے ہی مکمل طور پر امریکی بحریہ کے کنٹرول میں ہے اور ہماری بحری ناکہ بندی، یا جیسا کہ بعض لوگ اسے ’امریکا کی فولادی دیوار‘ کہتے ہیں، برقرار ہے۔ ہماری اجازت کے بغیر ایران تک کچھ نہیں پہنچ سکتا، اور نہ ہی اس وقت تک کچھ پہنچے گا جب تک کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا یا ایران مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈال دیتا۔“

Comments

200 حروف