BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

وزیراعظم کا کویت کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

  • کویتی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران دونوں ممالک کا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں کویت کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرائے دفاع، تجارت، قومی غذائی تحفظ و تحقیق، مواصلات، بحری امور اور پیٹرولیم، وزیراعظم کے مشیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

کویتی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور کویت باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں، جبکہ دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور جاری علاقائی تنازع کے دوران کویت اور دیگر خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے فروغ کی کوششوں میں ”ایک مخلص اور دیانت دار ثالث اور سہولت کار“ کا کردار ادا کر رہا ہے، اور ان اقدامات کی حمایت پر کویتی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے تعلقات کے مثبت رخ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بحری امور اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کویت کی جانب سے بڑی تعداد میں پاکستانی برادری کی میزبانی کو بھی سراہا اور خلیجی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو تسلیم کیا۔

کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح نے کویتی قیادت کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے کویت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے جاری علاقائی بحران کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا، بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قابلِ قدر قرار دیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران کویت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور حمایت پر پاکستان کی قیادت اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے اور آئندہ دنوں میں سرکاری وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا تاکہ باہمی مذاکرات کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔

وزیراعظم نے کویت کے ولی عہد کو بھی باہمی طور پر موزوں وقت پر پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف