BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بحیرۂ اسود میں چار بھارتیوں کی ہلاکت، بھارت نے روسی سفارتکار کو طلب کر لیا

  • بیان میں کہا گیا کہ لادانوف سے کہا گیا کہ وہ بھارتی حکومت کی شدید تشویش ماسکو تک پہنچائیں، جبکہ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانا اور اس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکت ناقابلِ قبول ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

بھارت نے منگل کو ایک سینئر روسی سفارتکار کو دفترِ خارجہ طلب کرکے بحیرۂ اسود میں یوکرین کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے ایک مال بردار جہاز پر میزائل حملے میں چار بھارتی شہریوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

یوکرین کے مطابق روس نے اتوار کو گولڈن لیو نامی گنی بساؤ کے پرچم بردار مال بردار جہاز پر تین کروز میزائل داغے۔ جہاز پر بھارتی اور شامی عملہ سوار تھا، جبکہ حملے میں چار بھارتیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق روس کے ناظم الامور ولادیمیر لادانوف کو منگل کو وزارتِ خارجہ طلب کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ لادانوف سے کہا گیا کہ وہ بھارتی حکومت کی شدید تشویش ماسکو تک پہنچائیں، جبکہ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانا اور اس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکت ناقابلِ قبول ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق ”اس نوعیت کے حملے بین الاقوامی بحری تجارت کے تحفظ، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔“

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ اس معاملے پر روس بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا، ”ہم اپنا مؤقف بھارتی حکام کے سامنے واضح کر رہے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہماری مسلح افواج اُن بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، اور آئندہ بھی بناتی رہیں گی، جو کیف حکومت کے لیے گولہ بارود، ہتھیار اور دیگر فوجی سامان منتقل کر رہے ہیں۔“

ایل ایس ای جی کے اعداد و شمار کے مطابق گولڈن لیو نامی مال بردار جہاز ممبئی میں قائم کمپنی اوشن گریس شپنگ لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔

دوسری جانب، ایران جنگ کے دوران بھی متعدد بھارتی بحری کارکن جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس پر بھارت نے امریکا اور ایران دونوں کے سامنے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

Comments

200 حروف