ایرانی سفیر کا امریکا پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام
- امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرکے اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی، رضا امیری مقدم
ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے امریکا پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
ایرانی سفیر کے مطابق واشنگٹن کئی ماہ تک جاری رہنے والی پاکستانی ثالثی کے بعد طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان نے کئی ماہ تک ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی، جس کے نتیجے میں 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت طے پائی۔ ان کے مطابق دونوں ممالک نے اس معاہدے کے تحت مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔
سفیر نے کہا کہ بعد ازاں امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی بعض اہم شقوں کی ایسی تشریح کی جو اصل متن سے مختلف تھی۔ ان کے مطابق ایران نے امریکی تشریح کو مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ وہ معاہدے کے متفقہ متن سے ہٹ کر کسی بھی قسم کی تبدیلی قبول نہیں کرے گا۔
رضا امیری مقدم نے مزید الزام عائد کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرکے اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے اقدامات پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں اور ذمہ داریوں کے منافی ہیں۔























Comments