BR100 Increased By (0.64%)
BR30 Increased By (0.68%)
KSE100 Increased By (0.54%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 58.63 Decreased By ▼ -0.13 (-0.22%)
BIPL 28.20 Increased By ▲ 0.19 (0.68%)
BOP 36.10 Increased By ▲ 0.14 (0.39%)
CNERGY 9.69 Increased By ▲ 0.29 (3.09%)
DFML 19.81 Increased By ▲ 0.03 (0.15%)
DGKC 224.49 Increased By ▲ 1.19 (0.53%)
FABL 101.63 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
FCCL 55.88 Increased By ▲ 0.41 (0.74%)
FFL 17.58 Increased By ▲ 0.10 (0.57%)
GGL 25.01 Increased By ▲ 0.20 (0.81%)
HBL 313.78 Increased By ▲ 4.89 (1.58%)
HUBC 227.05 Increased By ▲ 0.12 (0.05%)
HUMNL 11.16 Increased By ▲ 0.05 (0.45%)
KEL 8.10 Increased By ▲ 0.16 (2.02%)
LOTCHEM 31.46 Increased By ▲ 1.03 (3.38%)
MLCF 104.24 Increased By ▲ 1.47 (1.43%)
OGDC 334.13 Increased By ▲ 0.58 (0.17%)
PAEL 45.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.09%)
PIBTL 17.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.28%)
PIOC 272.59 Increased By ▲ 0.75 (0.28%)
PPL 236.55 Increased By ▲ 0.93 (0.39%)
PRL 42.07 Increased By ▲ 0.22 (0.53%)
SNGP 112.40 Decreased By ▼ -1.83 (-1.6%)
SSGC 30.83 Decreased By ▼ -0.24 (-0.77%)
TELE 9.17 Increased By ▲ 0.17 (1.89%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.05 (-0.39%)
TRG 65.58 Increased By ▲ 0.41 (0.63%)
UNITY 10.26 Increased By ▲ 0.06 (0.59%)
WTL 1.32 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

گوادر بندرگاہ پر بین الاقوامی بنکرنگ کے آپریشن کا آغاز

  • سائینرجیکو کا تیار کردہ کم سلفر ایندھن، عالمی جہاز رانی کی ضروریات کے مطابق پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت کا ثبوت ہے
شائع اپ ڈیٹ

گوادر بندرگاہ نے بحری جہاز سے جہاز میں ایندھن کی منتقلی کا پہلا بین الاقوامی آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت گہرے سمندر کی اس بندرگاہ کو علاقائی میرین فیول حب بنانے اور عالمی بحری تجارت میں پاکستان کا کردار بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے عالمی توانائی کمپنی ویٹول کے تعاون سے یو اے ای (عرب امارات) کے ایل این جی بحری جہاز ای این یو جی یو کو 2500 میٹرک ٹن عالمی معیار کا کم سلفر والا فیول آئل فراہم کیا۔ اس آپریشن میں استعمال ہونے والا ایندھن پاکستان کی کمپنی سائینرجیکو پی کے لمیٹڈ نے مقامی طور پر اپنی ریفائنری میں تیار کیا، جو عالمی جہاز رانی کی ضروریات کے مطابق کم سلفر والا ایندھن بنانے کی ملکی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ حکام کے مطابق یہ کامیابی گوادر میں بین الاقوامی تجارتی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی کے ایک جامع نظام کی بنیاد رکھے گی۔

اس سروس کے آغاز سے خلیج فارس اور بحیرہ عرب سے گزرنے والے ہزاروں عالمی بحری جہازوں کو ایندھن بھرنے کے لیے دبئی یا دیگر مہنگی بندرگاہوں کے بجائے گوادر کا ایک سستا اور قریبی متبادل مل گیا ہے۔مقامی ریفائنریوں کے تیار کردہ ایندھن کی بین الاقوامی جہازوں کو فروخت سے نہ صرف ملکی صنعتی صلاحیت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے کے نئے راستے بھی کھلیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف