دنیا
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی : قطری مذاکرات کار کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران پہنچ گئے
- قطر کی امریکہ کے ساتھ مل کر ایران سے بات چیت، مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تنازعات کا حل ہے
معاملات سے باخبر ایک ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ قطری مذاکرات کار تہران میں ایرانی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنا اور وسیع تر مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔
ذریعے نے مزید بتایا کہ یہ بات چیت امریکہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی (کوآرڈینیشن) کے ساتھ آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان وجوہات کا حل تلاش کرنا بھی ہے جن کی وجہ سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان حالیہ تناؤ پیدا ہوا، بشمول آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی پر کھڑے ہونے والے حالیہ تنازعات۔
























Comments