کاروبار اور معیشت
چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ نہ رک سکا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کی کمی سے 4078 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کی کمی سے 4078 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4029 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 138 روپے کی کمی سے 6421 روپے ہوگئی۔




















Comments