BR100 Decreased By (-0.89%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.8%)
KSE30 Decreased By (-0.8%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.13 (-0.23%)
BIPL 24.93 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.91 Decreased By ▼ -0.21 (-1.6%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.92 Decreased By ▼ -0.87 (-1.65%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.02 Decreased By ▼ -2.40 (-1.19%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 312.80 Decreased By ▼ -3.93 (-1.24%)
PAEL 35.09 Decreased By ▼ -0.54 (-1.52%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 240.55 Decreased By ▼ -2.66 (-1.09%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -5.91 (-2.6%)
PRL 90.93 Decreased By ▼ -2.09 (-2.25%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.54 (-2.27%)
TELE 7.53 Decreased By ▼ -0.27 (-3.46%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.20 Decreased By ▼ -0.36 (-0.64%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

  • محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ شام 6 بج کر 35 منٹ پر آیا، جس کا مرکز افغانستان میں تھا
شائع اپ ڈیٹ

ہفتے کی شام 5.9 شدت کے درمیانے درجے کے زلزلے نے پنجاب کے متعدد اضلاع، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے بعد حکام نے عمارتوں کے ممکنہ نقصان کا جائزہ لینے کے لیے معائنہ شروع کر دیا۔

پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، ملتان، پوٹھوہار سمیت صوبے کے کئی دیگر اضلاع میں محسوس کیے گئے۔

پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلہ شام 6 بج کر 35 منٹ پر آیا، جس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 178 کلومیٹر تھی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، مانسہرہ، شانگلہ، سوات اور چکوال میں بھی محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کٹھیہ نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے عمارتوں کا معائنہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کی نگرانی کے لیے پی ڈی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم اور پنجاب بھر میں قائم ضلعی ایمرجنسی آپریشنز سینٹرز چوبیس گھنٹے فعال ہیں۔

تاحال کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب، ایک روز قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تین زلزلے آئے تھے، جن میں سب سے شدید زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا زلزلہ صبح 10 بج کر 25 منٹ پر آیا، جس کی شدت 4.2 تھی۔ اس کا مرکز سبی سے تقریباً 57 کلومیٹر شمال مشرق میں اور گہرائی 42 کلومیٹر تھی۔

دوسرا زلزلہ صبح 10 بج کر 58 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر جبکہ مرکز کوہلو سے تقریباً 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

بعد ازاں شام 4 بج کر 49 منٹ پر 5.1 شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔ اس کا مرکز کوہلو سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، جبکہ اس کے جھٹکے ژوب، بارکھان اور رکھنی میں بھی محسوس کیے گئے۔

Comments

200 حروف