فٹ بال ورلڈکپ کے میچ میں فرانس نے عراق کو 3 صفر سے شکست دے کر آخری 32 ٹیموں میں جگہ بنالی، اسٹار کھلاڑی ایم باپے نے دو گول اسکور کئے۔
پہلے ہاف کے دوران ہی بارش ہوگئی، جب ہاف ٹائم ہوا تو بارش مزید تیز ہوگئی اور موسم خراب ہوگیا جس کے سبب دوسرا ہاف شروع ہونے دو گھنٹے سے زائد لگے۔
فرانس کے منیجر ڈیڈیئر ڈیشامپ نے کہا پہلا ہاف اچھا رہا۔ دوسرے ہاف میں ہم نے وہیں سے کھیل کا آغاز کیا جہاں سے چھوڑا تھا، یہ ذہن میں رکھتے ہوئے کہ جو کچھ ہوا اس کے پیشِ نظر یہ آسان نہیں تھا اور ہم نے کھیل کو حریف کی پہنچ سے دور کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ ایک بہت اچھی بات ہے۔
ایم باپے اب 16 گول کے ساتھ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں اور انہوں نے جرمنی کے سابق ریکارڈ ہولڈر میروسلاو کلوزے کی برابری کرلی ہے۔
پیر کو ہی لیونل میسی نے آسٹریا کے خلاف ارجنٹائن کی 2-0 سے فتح میں دو گول کر کے 18 ورلڈ کپ گولز کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔























Comments