BR100 Increased By (0.87%)
BR30 Increased By (0.64%)
KSE100 Increased By (0.49%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 61.31 Increased By ▲ 0.07 (0.11%)
BIPL 27.12 Decreased By ▼ -0.25 (-0.91%)
BOP 36.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.19%)
CNERGY 8.49 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.90 Decreased By ▼ -0.73 (-3.37%)
DGKC 219.51 Decreased By ▼ -0.26 (-0.12%)
FABL 97.40 Increased By ▲ 0.79 (0.82%)
FCCL 58.10 Decreased By ▼ -0.37 (-0.63%)
FFL 18.42 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
GGL 23.00 Decreased By ▼ -0.15 (-0.65%)
HBL 304.80 Increased By ▲ 1.46 (0.48%)
HUBC 233.80 Increased By ▲ 7.45 (3.29%)
HUMNL 11.45 Decreased By ▼ -0.10 (-0.87%)
KEL 8.42 Increased By ▲ 0.06 (0.72%)
LOTCHEM 28.78 Increased By ▲ 0.42 (1.48%)
MLCF 103.00 Increased By ▲ 4.25 (4.3%)
OGDC 337.50 Increased By ▲ 3.46 (1.04%)
PAEL 43.69 Increased By ▲ 0.74 (1.72%)
PIBTL 18.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.16%)
PIOC 284.00 Decreased By ▼ -1.02 (-0.36%)
PPL 250.03 Increased By ▲ 4.45 (1.81%)
PRL 36.76 Decreased By ▼ -0.42 (-1.13%)
SNGP 114.30 Decreased By ▼ -0.86 (-0.75%)
SSGC 30.59 Decreased By ▼ -0.82 (-2.61%)
TELE 9.34 Decreased By ▼ -0.20 (-2.1%)
TPLP 11.03 Decreased By ▼ -0.14 (-1.25%)
TRG 69.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
UNITY 11.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.52%)
WTL 1.32 Increased By ▲ 0.03 (2.33%)
پاکستان

امریکہ اور ایران نے تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کردیے، شہباز شریف

  • ایم او یو پر ثالث کی حیثیت سے وزیراعظم نے بھی دستخط کیے
شائع June 18, 2026 اپ ڈیٹ June 18, 2026 01:48pm

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کردیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کئے ہیں اور بطور ثالث انہوں نے اس کی توثیق کی ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اس خبر کے تین دن بعد کیا جب انہوں نے پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پانے کی اطلاع دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ آج امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس میمورنڈم پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے ہیں اور ثالث کی حیثیت سے اس کی توثیق میں نے خود کی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (ایم او یو) پر ثالث کی حیثیت سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دستخط کیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ حکومتوں کی اعلیٰ ترین سطح پر اس معاہدے پر دستخط اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں فریقین تنازع کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہو جائے گی اور پہلے قدم کے طور پر ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دے گا جبکہ امریکہ فوری طور پر بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔

پاکستان کی ثالثی نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان نے دونوں فریقین کے درمیان سفارتی بات چیت کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا جس کے نتیجے میں یہ اہم پیش رفت ممکن ہوئی۔

وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی تعریف کی، جن کے سفارت کاری کے لیے غیر متزلزل عزم اور پرامن حل کو ترجیح دینے کی پالیسی نے ایک بار پھر ایسے تنازعہ کو ختم کرنے میں مدد کی جو خطے اور اس سے باہر تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا تھا۔

انہوں نے اس کامیابی میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر امریکی مذاکراتی ٹیم کی لگن اور انتھک کوششوں کو بھی سراہا جن میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے گہرے احترام اور ستائش کا اظہار کیا جن کی دانشمندی، دور اندیشی اور تدبر نے امن کے مقصد کو اپنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایرانی مذاکراتی ٹیم بشمول محمد باقر قالیباف، عباس عراقچی اور اسکندر مومنی کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا جن کا صبر، استقامت اور تعمیری مشغولیت کے لیے عزم اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے میں اہم ثابت ہوا۔

وزیراعظم نے اس مقام تک پہنچنے میں مدد کرنے پر ریاستِ قطر کی قیادت کو بھی بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور اس ضمن میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی قیادت کے ناگزیر کردار اور گراں قدر خدمات کو سراہا۔

انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی ذکر کیا جن کی انتھک کوششیں، بے لوث لگن اور کلیدی کردار اس پیش رفت کو ممکن بنانے اور امن و علاقائی استحکام کے مقصد کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم رہا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مفاہمتی یادداشت پورے خطے کے لیے بہتر تفہیم، باہمی احترام اور مشترکہ خوشحالی کی ایک پائیدار بنیاد ثابت ہوگی۔

بعد ازاں ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا نے رپورٹ کیا کہ صدر مسعود پزشکیان اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی صبح مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

خبر رساں ایجنسی نے ایکس پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں صدر پزشکیان کو دستخط کرتے ہوئے اور پھر مفاہمتی یادداشت کو دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط بھی موجود تھے۔

Comments

200 حروف