BR100 Increased By (1.77%)
BR30 Increased By (1.96%)
KSE100 Increased By (1.59%)
KSE30 Increased By (1.65%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پراپرٹی ڈیلز پر ایڈوانس ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز

فنانس بل 2026 کے تحت رئیل اسٹیٹ شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے غیر منقولہ جائیدادوں کے خریداروں اور...
شائع June 13, 2026 اپ ڈیٹ June 13, 2026 03:43pm

فنانس بل 2026 کے تحت رئیل اسٹیٹ شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے غیر منقولہ جائیدادوں کے خریداروں اور فروخت کنندگان سے وصول کیے جانے والے ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اس سے قبل فائلر اسٹیٹس رکھنے والے فروخت کنندگان کو سیکشن 236 سی کے تحت 1.5 فیصد سے 2.5 فیصد تک کی شرح سے ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا۔

اس سے قبل جہاں مارکیٹ ویلیو 50 ملین روپے سے کم تھی وہاں شرح 1.5 فیصد تھی، جہاں مارکیٹ ویلیو 50 ملین روپے سے زائد لیکن 100 ملین روپے سے تجاوز نہیں کرتی تھی وہاں شرح 2 فیصد تھی، اور جہاں مارکیٹ ویلیو 100 ملین روپے سے زائد تھی وہاں شرح 2.5 فیصد تھی جبکہ لیٹ فائلر اور نان فائلر کے لیے ٹیکس کی شرح کافی زیادہ تھی۔

تاہم فنانس بل 2026 کے ذریعے تجویز دی گئی ہے کہ فائلرز کے لیے شرح کو 2.75 فیصد تک کم کیا جائے تاکہ جائیداد کی اصل قیمت پر دستاویزی عمل کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں لین دین کو آسان بنایا جا سکے۔

اسی طرح خریداروں کے لیے بھی ٹیکس کی شرح کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سے قبل سیکشن 236K کے تحت 50 ملین روپے سے کم مالیت کے لین دین پر شرح 1.5 فیصد تھی، 50 ملین روپے سے زائد لیکن 100 ملین روپے سے کم مالیت کے لین دین پر 2 فیصد جبکہ 100 ملین روپے سے زائد مالیت کے لین دین پر 2.5 فیصد شرح لاگو تھی۔ دوسری جانب لیٹ فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح نمایاں طور پر زیادہ تھی۔

ماضی کی طرح مستقبل میں بھی فروخت کنندہ کیلئے ٹیکس شرح خریدار کی نسبت زیادہ رکھی گئی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ فروخت کنندہ کو جائیداد کی فروخت کے عوض رقم وصول ہورہی ہوتی ہے اور کیش فلو میں آسانی کے باعث وہ ٹیکس کی زیادہ رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں ہوتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف