بجلی نرخوں میں مسلسل اضافے نے صنعتی شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، خانیوال چیمبر
- پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث فیکٹریاں، ٹیکسٹائل یونٹس، چھوٹی صنعتیں اور زرعی شعبہ شدید بحران کا شکار، خواجہ عطا الرحمن
خانیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ عطاء الرحمن نے بجلی کے ٹیرف اور بھاری کیپسیٹی چارجز میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
تاجروں اور صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافے کے باعث ملک بھر میں فیکٹریاں، ٹیکسٹائل یونٹس، چھوٹی صنعتیں اور زرعی شعبہ شدید بحران کا شکار ہیں۔ مہنگی بجلی کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات اپنی مسابقت کھو رہی ہیں۔
خواجہ عطاء الرحمن نے حکومت پر زور دیا کہ وہ صنعت، زراعت اور کاروبار کو بچانے کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر فوری نظرثانی کرے اور بجلی کے بلوں میں شامل ”ناجائز کیپسیٹی چارجز“ کو ختم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئندہ وفدِقی بجٹ میں کیپسیٹی چارجز کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کرے، تاکہ عوام کو ریلیف اور معیشت کو سہارا مل سکے۔ بجلی کی قیمتیں نہ گھٹائی گئیں تو بیروزگاری اور معاشی جمود مزید سنگین رخ اختیار کر لے گا۔

























Comments