BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود عازمین حج کی تعداد 2025 سے بڑھ گئی

  • رواں سال بیرونِ ملک سے آنے والے عازمین کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 153 تک پہنچ چکی ہے، صالح المربع
شائع اپ ڈیٹ

سعودی اہلکار کے مطابق رواں سال حج کے لیے 15 لاکھ (ڈیڑھ ملین) سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جو مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود گزشتہ سال آنے والے بین الاقوامی زائرین کی تعداد سے زیادہ ہے۔

فروری کے اواخر میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والے اس تنازع کے بعد تہران نے سعودی عرب اور پورے خلیجی خطے میں اہداف پر شدید فضائی حملوں کا حکم دیا جس کے نتیجے میں فضائی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور سفری اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کی بڑی خلیجی ایئرلائنز نے فضائی حدود کی ہفتوں طویل بندش اور پروازوں کی منسوخی کے بعد اپنی آپریشنل صلاحیت کو تیزی سے بحال کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔

ان تمام مشکلات اور پیچیدگیوں کے باوجود زائرین رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بڑی تعداد میں سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔

سعودی عرب کی حج پاسپورٹ فورسز کے کمانڈر صالح المربع نے جمعہ کی رات ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 153 تک پہنچ چکی ہے۔

توقع ہے کہ آنے والے دو دنوں کے دوران ان اعدادوشمار میں مزید اضافہ ہوگا، کیونکہ پیر کو حج کے باقاعدہ مناسک کے آغاز سے قبل بیرونِ ملک سے عازمین کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

گزشتہ سال حج پر زائرین کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 73 ہزار 320 تک پہنچ گئی تھی جن میں سعودی عرب کے باہر سے آنے والے 15 لاکھ 6 ہزار 576 عازمین شامل تھے۔

Comments

200 حروف