BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

وزیراعظم کی وسطی ایشیائی ممالک سے کھاد کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کی ہدایت

  • کسانوں کو کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنانے، خریف اور ربیع کے سیزن کے لیے وافر ذخائر کی موجودگی اور غذائی تحفظ کو اولین ترجیح دینے کا حکم
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں کھاد کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے نئے پلانٹس کے قیام کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے اور وسطی ایشیائی ممالک سے کھاد کے متبادل ذرائع تلاش کئے جائیں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق انہوں نے یہ ہدایات ملک میں غذائی تحفظ اور کھاد کے ذخائر کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کے پیشِ نظر کھاد کے کارخانوں کو قدرتی گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے اور خریف کی فصلوں کے لیے کھاد کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کسانوں کو کھاد کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک سے سپلائی چین متاثر ہونے کے خدشات کے پیشِ نظر وسطی ایشیائی ممالک سے متبادل درآمدات کے لیے منصوبہ بندی کی جائے، تاکہ خریف اور ربیع دونوں سیزنز کے لیے ذخائر کی دستیابی برقرار رہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ غذائی تحفظ کے لیے زرعی شعبے کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو کھاد کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کرنے اور مصنوعی قلت یا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا۔

Comments

200 حروف