BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

ایران کے ہرمز حملوں سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، صرف جنوبی کوریائی جہاز متاثر، ٹرمپ کا دعویٰ

  • جنگی امور کے وزیر پیٹ ہیگستھ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ڈین کین کل صبح اس معاملے پر ایک پریس کانفرنس کریں گے، امریکی صدر کا ٹروتھ سوشل پر بیان
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی بحری جہازوں کی آمد کے بعد کشیدگی کو کم اہمیت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ” کچھ حملے کیے ہیں“، تاہم جنوبی کوریا کے ایک جہاز کے نقصان کے علاوہ کوئی اور نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا ہے کہ ” جنوبی کوریا کے جہاز کے علاوہ، اس وقت آبنائے سے گزرنے والے راستے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔“

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب نئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ ایران نے بحری نقل و حرکت کے حوالے سے مختلف غیر متعلقہ ممالک پر حملے کیے ہیں، جن میں ”پروجیکٹ فریڈم“ کے تحت ایک جنوبی کوریائی کارگو جہاز بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی کوریا بھی اس مشن میں شامل ہو جائے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکی افواج نے سات چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے، جنہیں وہ ” تیز رفتار بوٹس“ کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”جنوبی کوریائی جہاز کے علاوہ، اس وقت آبنائے سے گزرنے والے راستے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔“

ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ جنگی امور کے وزیر پیٹ ہیگستھ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ڈین کین کل صبح اس معاملے پر ایک پریس کانفرنس کریں گے۔

انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہا: ”اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ۔“

Comments

200 حروف