دنیا
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا روسی ہم منصب سے رابطہ، خلیج کی صورتحال اور ایران،امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال
- لاؤروف نے دیرپا سمجھوتوں تک پہنچنے کی کوششوں میں اسلام آباد کے ثالثی کردار کو سراہا
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز فون پر دوطرفہ تعاون اور خلیج کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق لاؤروف نے ایران اور امریکہ کے درمیان دیرپا سمجھوتوں تک پہنچنے کی کوششوں میں اسلام آباد کے ثالثی کردار کی تعریف کی اور ماسکو کی جانب سے ان کوششوں کی حمایت کے لیے تیار رہنے کی تصدیق کی۔
























Comments