BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

جنگ بندی میں توسیع، خام تیل کی قیمتوں میں کمی، سونا مہنگا ہوگیا

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.9 فیصد اضافے سے 4,754.89 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں بدھ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے افراطِ زر میں اضافے اور شرح سود کے طویل عرصے تک بلند رہنے کے خدشات کو کم کردیا جس سے سونے کی طلب کو سہارا ملا۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.9 فیصد اضافے سے 4,754.89 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جب کہ گزشتہ روز یہ 13 اپریل کے بعد اپنی کم ترین سطح پر گرگئی تھی۔

دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں جون کی ڈلیوری کیلئے سونے کے سودے 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,772.60 ڈالر پر بند ہوئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہونے سے محض چند گھنٹے قبل اس میں غیر معینہ مدت کیلئے توسیع کا اعلان کردیا تاکہ امن مذاکرات کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔

ٹرمپ کا یہ اعلان یکطرفہ معلوم ہوتا ہے اور تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا ایران یا امریکہ کا اتحادی اسرائیل اس جنگ بندی میں توسیع پر آمادگی ظاہر کریں گے۔

تجزیہ کار ایڈورڈ میئر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں اس توسیع کے باعث مارکیٹیں بحران کی شدت میں کمی محسوس کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ جنگ بندی ختم ہوتی ہے اور دشمنی دوبارہ شروع ہوتی ہے تو ہم ڈالر کو مضبوط ہوتے جبکہ تیل کی قیمتوں اور شرحِ سود کو اوپر جاتے دیکھیں گے جس سے سونے کی قیمتوں پر دباؤ بڑھے گا۔

جنگ بندی میں توسیع کے بعد اسٹاک مارکیٹوں میں اضافہ ہوا، ڈالر کی قدر میں کمی آئی اور خام تیل کی قیمتیں نیچے گرگئیں۔

خام تیل کی بلند قیمتیں نقل و حمل اور پیداواری لاگت بڑھا کر افراطِ زر کو ہوا دے سکتی ہیں۔ اگرچہ سونے کو روایتی طور پر مہنگائی کے خلاف ایک تحفظ سمجھا جاتا ہے لیکن شرحِ سود میں اضافہ منافع بخش اثاثوں کو زیادہ پرکشش بنا دیتا ہے جس سے سونے کی کشش کم ہو جاتی ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ایک نوٹ میں کہا کہ قیمتوں کا اتار چڑھاؤ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی خبروں اور لیکویڈٹی کی ضروریات کے رحم و کرم پر ہے۔

مزید برآں نوٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ حال ہی میں قیمتوں میں آنے والا اضافہ غیر مستحکم ہے، تاہم ہمیں توقع ہے کہ قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بحال ہو جائیں گی اور خاص طور پر سونا دوبارہ اپنی بلند ترین سطح کو چھونے کی کوشش کرے گا۔

دریں اثنا فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار کیون وارش نے منگل کو کہا کہ انہوں نے شرحِ سود میں کمی کے حوالے سے صدر ٹرمپ سے کوئی وعدہ نہیں کیا۔ انہوں نے مرکزی بینک کی قیادت کے لیے اپنی توثیق پر غور کرنے والے امریکی سینیٹرز کو یقین دلایا کہ وہ جامع اصلاحات کے نفاذ کے دوران وائٹ ہاؤس سے آزاد رہ کر کام کریں گے۔

انہوں نے مرکزی بینک کی قیادت کیلئے اپنی توثیق پر غور کرنے والے امریکی سینیٹرز کو یقین دلایا کہ وہ جامع اصلاحات کے عمل کے دوران وائٹ ہاؤس سے آزاد رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

اسپاٹ سلور 1.7 فیصد اضافے سے 77.97 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1.7 فیصد اضافے سے 2,070.37 ڈالر اور پلیڈیم 1.9 فیصد اضافے سے 1,561.72 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف