BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو زبردست خریداری کا رجحان غالب ہے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے پہلے ہی سیشن میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بجکر 53 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 3351.28 پوائنٹس یا 1.97 فیصد اضافےسے 173,263.23 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

تیل و گیس کی تلاش ، آٹوموبائل، سیمنٹ اور کیمیکل کے شعبوں میں نمایاں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1,392.01 پوائنٹس یا 0.83 فیصد اضافے سے 169,911.95 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس دوران ایشیائی اسٹاک مارکیٹس مسلسل دوسرے ہفتے بھی تیزی کی جانب گامزن رہیں۔ جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کے وسیع ترین ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 0.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اس کے باوجود یہ 2 مارچ کے بعد اپنی بلند ترین سطح کے قریب رہا۔

اپریل کے دوران انڈیکس میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل مارچ میں اس میں 13.5 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی۔ جاپان کا نکی انڈیکس جمعرات کو ریکارڈ سطح چھونے کے بعد آج صبح کی ٹریڈنگ میں 0.9 فیصد گرگیا۔ تقریباً تمام اسٹاک مارکیٹیں اب دوبارہ ان سطح پر واپس آچکی ہیں جو فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے سے پہلے تھیں۔

رائٹرز کے مطابق، ایم اینڈ جی میں پبلک فکسڈ انکم کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر اینڈریو شورلٹن کے لیے گزشتہ دو ہفتے اس لحاظ سے حیران کن رہے ہیں کہ مارکیٹیں کس قدر تیزی سے تنازع اور توانائی بحران کو نظر انداز کرنے پر آمادہ نظر آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز اور مرکزی بینکرز اس (تنازع) سے پیدا ہونے والے خطرات کے بارے میں جو کچھ کہہ رہے ہیں اور مارکیٹ جو اشارے دے رہی ہے ان کے درمیان کافی گہرا تضاد پایا جاتا ہے۔

چورلٹن نے مزید کہا کہ یہ صورتحال کسی حد تک مصلحت پسندی یا غفلت پر مبنی معلوم ہوتی ہے۔ یہ بات بعد از قیاس لگتی ہے کہ ترقی یا افراطِ زر کے حوالے سے قیمتوں میں کسی اضافی ’رسک پریمیم‘ (ممکنہ خطرے کے بدلے اضافی منافع کی شرح) کو شامل نہ کیا جائے۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Comments

200 حروف