BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاک بحریہ کا بحری جہاز سے داغے جانے والے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

  • میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم اور دیگر خصوصیات کا حامل ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاک بحریہ نے اپنی جنگی تیاریوں اور سمندر میں ہدف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کی لائیو فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز سے فائر کئے گئے برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سمیت منصوبے سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

سرکاری بیان کے مطابق یہ میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم اور دیگر خصوصیات کا حامل ہے جو اسے دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتے ہیں ۔ مقامی طور پر تیار کردہ اس میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی تکنیکی برتری اور عملی مہارت کا عکاس ہے۔

ڈی جی پی آر (نیوی) نے کہا کہ یہ تجربہ خطے میں بحری سلامتی، استحکام اور روایتی ہتھیاروں کی ڈومین میں ناقابلِ تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروسز چیفس نے اس اہم سنگِ میل کی کامیابی پر حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

پاکستان گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز نے 9 فروری کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں اسمیش کے نام سے ایک نیا ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل متعارف کرایا تھا۔

دوہرے آپریشنل تصور کے تحت ڈیزائن کیا گیا اسمیش میزائل بحری اور زمینی دونوں طرح کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی بدولت ایک ہی میزائل پلیٹ فارم کو مختلف مشن پروفائلز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اینٹی شپ کنفیگریشن میں اس میزائل کی رینج 290 کلومیٹر بتائی گئی ہے اور یہ 384 کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

200 حروف