BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ڈسکوز کی نجکاری میں پیشرفت، نجکاری کمیشن نے روزویلٹ ہوٹل کے لیے مشیر کی منظوری بھی دے دی

  • نجکاری کمیشن بورڈ نے 3 ڈسکوز کے لیے مجوزہ ٹرانزیکشن اسٹرکچر، پری کوالیفکیشن معیار اور ری اسٹرکچرنگ منصوبوں کی منظوری دے دی
شائع اپ ڈیٹ

نجکاری کمیشن (پی سی) کے بورڈ نے منگل کے روز بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں (ڈسکوز) کے پہلے مرحلے کی نجکاری سے متعلق سفارشات کی منظوری دے دی، جو حتمی غور و منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) کو ارسال کی جائیں گی ۔ یہ بات نجکاری کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

بیان کے مطابق اس مرحلے میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ نے تینوں ڈسکوز کے لیے مجوزہ ٹرانزیکشن اسٹرکچر، پری کوالیفکیشن معیار اور ری اسٹرکچرنگ منصوبوں کی منظوری دے دی۔

پی سی بورڈ کی سفارشات آئندہ اجلاس میں غور و منظوری کے لیے سی سی او پی کو پیش کی جائیں گی، جس کے بعد ممکنہ سرمایہ کاروں سے اظہارِ دلچسپی (ای او آئیز) طلب کیے جائیں گے۔

بورڈ نے نشاندہی کی کہ مجوزہ فریم ورک اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ نجی شعبے کی معتبر شمولیت کو فروغ دیا جا سکے اور پاور ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں قدر پیدا کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ نجکاری کمیشن کی جانب سے پیش کیے گئے بعد از نجکاری ریجیم کے اصلاحاتی فریم ورک کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پی سی کے مطابق ”مجوزہ اصلاحات کا مقصد پاور ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں تجارتی پائیداری، ضابطہ جاتی پیش بینی اور خدمات کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔“

دریں اثنا، ایک الگ ایجنڈا آئٹم میں بورڈ نے نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے سلسلے میں سٹی بینک کی قیادت میں قائم کنسورشیم کو سرفہرست بولی دہندہ کے طور پر منظور کر لیا۔

بورڈ نے کامیاب کنسورشیم کے ساتھ فنانشل ایڈوائزری سروسز معاہدہ (فاسا) کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

Comments

200 حروف