آئی پی ایل، سمیر رضوی کی دھواں دھار بیٹنگ، ممبئی کو شکست، دہلی کیپیٹلز کی فتح
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز نے ممبئی انڈینز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ممبئی کو مقررہ اوورز میں 162 رنز تک محدود رکھا۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی سلو وکٹ پر ممبئی کے بیٹرز جدوجہد کرتے نظر آئے۔ سوریا کمار یادو 51 اور روہت شرما 35 رنز بنا سکے، تاہم دہلی کی نظم و ضبط پر مبنی باؤلنگ اور فیلڈنگ کے سامنے ممبئی کے کھلاڑی صرف 4 چھکے ہی لگا پائے۔
ہدف کے تعاقب میں دہلی کیپیٹلز کے امپیکٹ پلیئر سمیر رضوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے محض 51 گیندوں پر 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 11 گیندیں قبل ہی فتح دلا دی۔ اس جیت کے ساتھ دہلی کیپیٹلز پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے، جبکہ ممبئی انڈینز کو سیزن کی پہلی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کی جانب سے مکیش کمار نے بھی عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔

























Comments