BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاک افغان امن مذاکرات مستحکم طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، چین

  • دونوں ممالک چین کی ثالثی کو اہمیت دیتے ہیں، ترجمان ماؤ ننگ
شائع اپ ڈیٹ

چین نے جمعہ کو کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات مستحکم طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

چین جس کی مغربی سرحدیں ان دونوں ممالک سے ملتی ہیں، حلیف سے حریف بننے والے ان پڑوسیوں کے درمیان ثالثی کی کوششیں کررہا ہے، اس سلسلے میں مارچ کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کیے گئے اور ایک خصوصی ایلچی کو بھی دوروں پر بھیجا گیا۔

وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کی ثالثی کو اہمیت دیتے ہیں اور اسے خوش آئند قرار دیتے ہیں اور وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔

ماؤننگ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ مذاکرات کہاں ہو رہے ہیں، تاہم دونوں پڑوسی ممالک اس سے قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ بات چیت ارومچی میں ہورہی ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ چین دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے مناسب حالات پیدا کرنے اور ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے ثالثی اور مذاکرات کے فروغ میں مصروف ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تینوں ممالک مناسب وقت پر اس حوالے سے مزید معلومات جاری کریں گے۔

اکتوبر سے شروع ہونے والی پاکستان اور افغانستان کے درمیان لڑائی میں دونوں جانب درجنوں افراد مارے جا چکے ہیں جن میں افغان باشندوں کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اسلام آباد افغان طالبان پر پاکستان میں حملے کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتا ہے، تاہم کابل ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے عسکریت پسندی کو اپنے پڑوسی ملک کا اندرونی مسئلہ قرار دیتا ہے۔

Comments

200 حروف