ایران جنگ میں آئندہ چند روز فیصلہ کن ثابت ہوں گے، امریکی وزیر جنگ کا دعویٰ
- ہمارے پاس زیادہ سے زیادہ آپشنز ہیں، اور ان کے پاس کم… صرف ایک ماہ میں ہم نے شرائط طے کر دی ہیں، اور آنے والے دن فیصلہ کن ہوں گے، ہیگستھ
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے منگل کو ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع میں آئندہ چند روز فیصلہ کن ثابت ہوں گے اور الزام عائد کیا کہ ایرانی مسلح افواج سے بڑے پیمانے پر اہلکار فرار ہو چکے ہیں۔
ہیگستھ نے کہا کہ ”ہمارے پاس زیادہ سے زیادہ اختیارات ہیں، اور ان کے پاس کم… صرف ایک ماہ میں ہم نے شرائط طے کر دی ہیں، آنے والے دن فیصلہ کن ہوں گے۔ ایران یہ جانتا ہے، اور فوجی طور پر وہ اس کے بارے میں تقریباً کچھ نہیں کر سکتے۔“
ہیگستھ نے بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایرانی فوج کے مورال (حوصلے) کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث وسیع پیمانے پر فوج سے فرار، اہم اہلکاروں کی کمی اور سینئر کمانڈروں میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہفتہ کو مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کے پاس بھی گئے تاکہ وہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کا خود جائزہ لے سکیں۔























Comments
Comments are closed.