BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
کھیل

انگلینڈ کی ٹیم سے نکالے جانے کے بعد بے یارومدگار چھوڑ دیا گیا، لیونگ اسٹون

  • 32 سالہ کھلاڑی گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے انگلینڈ کی جانب سے نہیں کھیلے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال انگلش ٹیم سے نکالے جانے کے بعد انہیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا تھا اور موجودہ سیٹ اپ میں صرف مخصوص کھلاڑیوں کی اہمیت ہے۔ 32 سالہ لیونگ اسٹون نے گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کی، جہاں 3 میچوں میں وہ صرف 33 رنز بنا سکے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

لیونگ اسٹون نے اس دورے کو اپنے کیریئر کا بدترین تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بعد مینجمنٹ کے ساتھ رابطے منقطع ہو گئے۔ ان کے مطابق کوچ برینڈن میک کولم نے گزشتہ مئی میں بمشکل ایک منٹ کی ٹیلی فون کال پر انہیں ٹیم سے نکالنے کی خبر سنائی۔ جب انہوں نے وجہ پوچھی تو جواب ملا کہ ٹیم کسی اور کو آزمانا چاہتی ہے۔

لیونگ اسٹون نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر کرکٹ راب کی نے بھی ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور ستمبر کے آخر تک وہ خاموش رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تجربے نے ٹیم کے موجودہ نظام کی حقیقت واضح کر دی ہے کہ اگر آپ ٹیم کا حصہ ہیں تو سب ٹھیک ہے، لیکن ٹیم سے باہر ہوتے ہی کوئی آپ کی پروا نہیں کرتا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ جب انہوں نے مدد مانگی تو انہیں صرف یہ مشورہ ملا کہ وہ زیادہ فکر نہ کریں اور خود کو پرسکون رکھیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے فی الحال اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Comments

Comments are closed.