کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 87 ڈالر کی کمی سے 5018 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 87 ڈالر کی کمی سے 5018 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 8 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 459 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 7100 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 310 روپے کی کمی سے 8 ہزار 541 روپے ہوگئی۔

























Comments