پاکستان
مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ، سمری صدر کو ارسال
- وزیراعظم شہباز شریف کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کی تعیناتی پر مبارکباد
وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں سمری منظوری کے لیے صدر آصف علی زرداری کو ارسال کردی ہے۔
بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور انہیں گورنر سندھ کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ اس وقت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔
























Comments