BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پی اینڈ جی کا اخراج: جلیٹ پاکستان کی اقلیتی شیئر ہولڈرز کو 700 روپے فی شیئر کی پیشکش

  • حصص کی خریداری کی یہ پیشکش 12 مارچ سے 10 مئی 2026 تک موثر رہے گی
شائع اپ ڈیٹ

جلیٹ پاکستان لمیٹڈ (جی ایل پی ایل) کے اکثریتی شیئر ہولڈر، سیریز ایکوزیشن بی وی (ایس اے بی وی) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) سے کمپنی کی ڈی لسٹنگ (فہرست سے اخراج) کے منصوبے کے تحت اقلیتی سرمایہ کاروں کے پاس موجود تمام بقیہ حصص 700 روپے فی شیئر کے حساب سے خریدنے کی پیشکش کی ہے۔

جی ایل پی ایل نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں بتایا کہ تمام اقلیتی شیئر ہولڈرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جلیٹ پاکستان لمیٹڈ کے اکثریتی شیئر ہولڈر سیریز ایکوزیشن بی وی نے اسپانسرز کے علاوہ دیگر تمام حصص داروں کے پاس موجود کمپنی کے تمام شیئرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ایس اے بی وی کمپنی کے حصص 700 روپے فی شیئر کے حساب سے خریدنے کی پیشکش کررہا ہے۔ اس قیمتِ خرید کی منظوری پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ نے اپنے قوانین و ضوابط کے مطابق دے دی ہے۔

نوٹس کے مطابق حصص کی خریداری کی یہ پیشکش 12 مارچ 2026 سے 10 مئی 2026 تک (بشمول دونوں ایام) موثر رہے گی۔

اس مدت کے اختتام کے بعد کمپنی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ کرنے کا ارادہ ہے۔

کمپنی نے مزید وضاحت کی کہ یہ پیشکش کمپنی کے تمام شیئر ہولڈرز کے لیے ہے، یعنی وہ حصص یافتگان جن کے پاس فزیکل شیئر سرٹیفکیٹس موجود ہیں اور وہ بھی جن کے حصص سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے سینٹرل ڈپازٹری سسٹم میں بک اینٹری سیکیورٹی کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

گزشتہ سال نومبر میں جلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے باقاعدہ طور پر اسٹاک ایکسچینج کو ڈی لسٹنگ اور اقلیتی حصص یافتگان کے شیئرز کی خریداری کی منظوری کیلئے درخواست دی تھی جس میں عام شیئر ہولڈرز سے 216.49 روپے فی شیئر کے حساب سے حصص خریدنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

اس کے اکثریتی شیئر ہولڈر پراکٹر اینڈ گیمبل کمپنی جو اپنی ذیلی کمپنی ایس اے بی وی کے ذریعے جلیٹ پاکستان کے 91.72 فیصد حصص کی مالک ہے، نے شیئرز کی واپسی کا عمل شروع کیا۔

مجوزہ منصوبے کے تحت ایس اے بی وی اقلیتی سرمایہ کاروں کے پاس موجود 2,638,059 حصص جو کمپنی کے پیڈ اپ کیپٹل کا تقریباً 8.28 فیصد ہیں کم از کم 216.49 روپے فی شیئر کی قیمت پر خریدنے کا ارادہ رکھتی تھی۔

تاہم اسٹاک ایکسچینج کی رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کمیٹی (وی ڈی سی) نے جلیٹ پاکستان کے اسپانسرز کی جانب سے تجویز کردہ 216.49 روپے کی قیمت کو مسترد کردیا اور اس کے بجائے کمپنی کے لیے 700 روپے فی شیئر کی بہت زیادہ کم از کم قیمت مقرر کردی۔

Comments

200 حروف