BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
مارکٹس

امریکہ-ایران کشیدگی، عالمی منڈیوں پر گہرے اثرات متوقع

  • حملوں کے بعد تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک میں تشویش پیدا ہو گئی
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ اور اسرائیل نے ہفتہ کے روز ایران پر حملے کیے، جس میں ایرانی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ حملے سیکیورٹی خطرے کو ختم کریں گے اور ایرانی عوام کو اپنے حکمرانوں کو تبدیل کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔

حملوں کے بعد تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک میں تشویش پیدا ہو گئی اور ایران نے اسرائیل کی طرف میزائل فائر کر کے جوابی کارروائی کی۔ تیل کی سپلائی پر اثرات کے خدشات کے باعث عالمی مارکیٹس میں بھی ہلچل مچ گئی۔

تیل کی قیمتیں پہلے ہی بڑھ رہی ہیں، برینٹ کروڈ جمعہ کو 73 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ ہو رہا تھا، اور بعض بڑی تیل کمپنیوں اور ٹریڈنگ ہاؤسز نے ہرمز کے راستے خام تیل کی ترسیل معطل کر دی۔ ماہرین نے کہا کہ اگر تنازع لمبا چلا تو تیل کی قیمت 100 ڈالر تک جا سکتی ہے اور عالمی مہنگائی میں 0.6 سے 0.7 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

کرنسی مارکیٹس میں بھی اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔ امریکی ڈالر انڈیکس گزشتہ سال جون کی جنگ میں ایک فیصد گر گیا تھا مگر جلد بحال ہو گیا۔ اسرائیلی شکل بھی اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہے کیونکہ ایران نے جلد ردعمل دیا۔

سوئس فرانک اور سونا سرمایہ کاروں کی محفوظ پناہ گاہ بن سکتے ہیں، جبکہ سلاور اور امریکی ٹریژریز کی طلب بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ بٹ کوائن کی قدر گزشتہ دو ماہ میں تقریباً ایک چوتھائی کم ہو چکی ہے۔

عرب مارکیٹس جیسے سعودی عرب اور قطر، سرمایہ کاروں کے جذبات کا ابتدائی اشارہ فراہم کریں گی۔ ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی برقرار رہی تو خلیجی اسٹاکس 3 سے 5 فیصد گر سکتے ہیں۔

فضائی اور دفاعی شعبوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ عالمی ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں، اور یورپی ہتھیار ساز کمپنیوں کی طلب میں اضافہ ممکن ہے۔

یہ کشیدگی عالمی مالیاتی اور توانائی مارکیٹس پر طویل المدتی اثرات مرتب کر سکتی ہے، جبکہ سرمایہ کار اور تجارتی ادارے مستقبل کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.