BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی کا فزیکل شیئر سرٹیفکیٹس سے الیکٹرانک بک انٹری سسٹم پر منتقلی کا آغاز

  • اقدام سے کاغذی سرٹیفکیٹس سے وابستہ خطرات کا خاتمہ، حصص کی منتقلی تیز، زیادہ محفوظ ہو سکے گی
شائع February 20, 2026 اپ ڈیٹ February 20, 2026 02:05pm

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کاغذی (فزیکل) شیئر سرٹیفکیٹس سے الیکٹرانک (بک انٹری) شکل میں منتقلی کا آغاز کردیا، یہ عمل سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی ) کے زیرِ انتظام چلنے والے سینٹرل ڈپازٹری سسٹم (سی ڈی ایس) کے ذریعے انجام دیا جارہا ہے۔

ایس ای سی پی نے جمعہ کو پریس بیان میں کہا کہ اس اقدام سے کاغذی سرٹیفکیٹس سے وابستہ خطرات کا خاتمہ ہو گا، حصص کی منتقلی تیز تر اور زیادہ محفوظ ہو سکے گی اور مالکانہ حقوق کے ریکارڈ کی شفافیت میں بہتری آئے گی۔

ایس ای سی پی نے نشاندہی کی کہ اس وقت غیر فہرست شدہ کمپنیاں کاغذی (فزیکل) شیئر سرٹیفکیٹس پر انحصار کرتی ہیں جن کے گم ہونے، خراب ہونے، چوری ہونے یا ان میں جعل سازی (ٹیمپرنگ) کے خطرات موجود رہتے ہیں، ان کمزوریوں کی وجہ سے ملکیت کے حوالے سے متعدد تنازعات پیدا ہوئے ہیں جو فی الوقت عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل (بک انٹری) شکل میں حصص کی منتقلی سے شیئر ہولڈنگ کے ریکارڈ کی حفاظت، شفافیت اور چھیڑ چھاڑ سے پاک ہونے کو یقینی بنایا جاسکے گا جس سے حصص کی غیر قانونی منتقلی اور اس سے متعلقہ مقدمہ بازی کے خطرات میں نمایاں کمی آئے گی۔

مزید برآں پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک حصص (شیئرز) سے نہ صرف کاغذی کارروائی اور انتظامی اخراجات میں کمی آئے گی، بلکہ اس سے منتقلی کے عمل میں تیزی، فوری تصفیہ اور ملکیت کے درست اور حقیقی وقت کے ریکارڈ کو برقرار رکھنا بھی ممکن ہوسکے گا۔

اسٹیٹمنٹ میں مزید کہا گیا کہ بک انٹری شیئرز (ڈیجیٹل حصص) کو فنانسنگ کیلئے بطور ضمانت بھی رکھا جا سکتا ہے جس سے قرض تک رسائی آسان ہوگی اور کاروباری ترقی میں مدد ملے گی۔

مرکزی الیکٹرانک نظام ریگولیٹری نگرانی کو مزید بہتر بنائے گا، ملکیت کے ڈھانچے میں شفافیت لائے گا اور غیر فہرست شدہ کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس کے معیار کو مستحکم کرے گا۔

اس مرحلے کے تحت وہ تمام موجودہ غیر فہرست شدہ کمپنیاں جن کے پاس کاغذی (فزیکل) شیئرز ہیں، ان کے لیے کسی بھی قسم کے شیئر سے متعلق لین دین کرنے سے پہلے اپنے حصص کو الیکٹرانک شکل میں تبدیل کرنا لازمی ہوگا۔

اس کے بعد حصص کی تمام منتقلی، الاٹمنٹ اور دیگر معاملات صرف سی ڈی ایس کے ذریعے ہی کیے جا سکیں گے اور تمام متعلقہ فریقین کیلئے اپنے حصص کو الیکٹرانک صورت میں برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔ کمیشن اس سلسلے میں جلد ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ایس ای سی پی پہلے ہی نئی رجسٹرڈ ہونے والی غیر فہرست شدہ کمپنیوں کیلئے صرف الیکٹرانک شکل میں شیئرز جاری کرنا لازمی قرار دے چکا ہے اور اب ان کیلئے کاغذی شیئر سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

موجودہ کمپنیوں کے لیے آنے والے نوٹیفکیشن کے تحت حصص کی منتقلی ، الاٹمنٹ، رائٹ ایشو، بونس ایشو، بائے بیک یا شیئر ہولڈنگ کے ڈھانچے میں کسی بھی تبدیلی جیسے معاملات سے پہلے کاغذی حصص کو الیکٹرانک شکل میں تبدیل کرنا لازمی ہوگا۔

پریس ریلیز کے مطابق یہ مرحلہ وار طریقہ کار پرانی کمپنیوں کو اپنے معمول کے کام جاری رکھنے کے ساتھ بتدریج مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی طرف منتقل ہونے میں مدد دے گا۔

ایس ای سی پی نے سی ڈی ایس میں شمولیت کیلئے جامع طریقہ کار کی منظوری بھی دے دی ہے جس میں اہلیت کا معیار، دستاویزات کی ضروریات، تصدیقی نظام اور لاگو ہونے والے ٹیرف (فیس) شامل ہیں تاکہ اس منتقلی کو ہموار، محفوظ اور منظم بنایا جاسکے۔

Comments

200 حروف