BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ستارہ پٹرولیم کا اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کا فیصلہ

  • یہ گزشتہ چار سالوں میں پاکستان کی دوسری بڑی لسٹنگ ہوگی، شاہد علی حبیب
شائع اپ ڈیٹ

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فیول اسٹیشن چلانے اور ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ستارہ پٹرولیم سروسز لمیٹڈ آئندہ ماہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اپنے حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کا منصوبہ بنارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی اس لسٹنگ کے ذریعے 3.2 ارب روپے (یعنی 11.4 ملین ڈالر) تک جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بات اس ٹرانزیکشن کے لیڈ منیجر اور بُک رنر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے بتائی۔ یہ گزشتہ چار سالوں میں پاکستان کی دوسری بڑی لسٹنگ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی ان فنڈز کو اپنے آؤٹ لیٹس (پیٹرول پمپس) کے نیٹ ورک، ٹرانسپورٹ بیڑے (فلیٹ) اور اسٹوریج کی گنجائش میں اضافے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ستارہ پیٹرولیم بنیادی طور پر ڈیزل، پٹرول اور لبریکینٹس کی تجارت اور تقسیم کا کام کرتی ہے جب کہ ساتھ ہی یہ گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) کو فلیٹ لاجسٹکس کی خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

گو کے سب سے بڑے ڈیلر کے طور پر ستارہ پیٹرولیم بنیادی طور پر صوبہ پنجاب میں گو اور آرامکو برانڈز کے تحت 61 فیول اسٹیشنز چلا رہی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی 320 آئل ٹینکرز پر مشتمل ایک بڑا بیڑہ بھی چلاتی ہے۔

شاہد علی حبیب نے بلومبرگ کو بتایا کہ کمپنی آئی پی او سے حاصل ہونے والی رقم کو فیصل آباد کے علاقے گٹی میں 30,000 ٹن وزنی آئل اسٹوریج ٹرمینل تعمیر کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔ اس سے کمپنی آئل مارکیٹنگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کے قابل ہو جائے گی جو کہ ایک ایسی تزویراتی تبدیلی ہے جسے کمپنی مالی سال 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

مزید برآں کمپنی کم از کم 47 نئے فیول اسٹیشنز میں سرمایہ کاری کرے گی اور مزید 50 ٹینکرز بھی خریدے گی۔

اس سے قبل بلومبرگ نے کہا تھا کہ سال 2026 پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آئی پی اوز کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہو سکتا ہے۔

پاکستان کے دو بڑے انویسٹمنٹ بینکوں عارف حبیب لمیٹڈ اور کے ٹریڈ سیکیورٹیز لمیٹڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بلومبرگ نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں تقریباً 16 آئی پی اوز متوقع ہیں۔

Comments

Comments are closed.