BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاکستان کو بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ پاکستان کو 19 فروری کو ہونے والے غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت موصول ہو گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس فیصلے کو آئندہ چند روز میں حتمی شکل دی جائے گا کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے یا نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وائٹ ہاؤس نے پیس بورڈ اجلاس کی تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں غزہ میں امن اور استحکام پر بات چیت کے لیے اہم عالمی فریقین کو جمع کیا جائے گا۔

امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس 19 فروری کو غزہ کے لیے قائم کیے گئے بورڈ آف پیس کا سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانا اور جنگ سے متاثرہ فلسطینی علاقے کی تعمیرِ نو کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس ہوگا اور اسی موقع پر غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے فنڈ ریزنگ کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے درجنوں ممالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ رہنماؤں کو دعوت دی جا سکے اور انتظامی امور پر بات چیت کی جا سکے۔

توقع ہے کہ اجلاس واشنگٹن میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں منعقد ہوگا۔ ایک ذریعے نے ایکسیوس ویب سائٹ کو بتایا کہ ابھی کسی چیز کی حتمی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم انتظامیہ اس کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور یہ جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے کہ کون سے رہنما اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف