BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

معاشی ترقی اور اصلاحات میں ورلڈ بینک کا تعاون کلیدی ہے، وزیراعظم

  • شہباز شریف سے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کی ملاقات، سی پی ایف ترجیحات پر تیز رفتاری اور بڑے پیمانے پر نتائج کی فراہمی کے لیے سخت نگرانی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
شائع اپ ڈیٹ


وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو ورلڈ بینک گروپ کے گراں قدر تعاون کا اعتراف کیا جو پاکستان کی معاشی ترقی اور اصلاحات کو آگے بڑھانے میں کلیدی ثابت ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بنگا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیرکو یہاں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے عالمی بینک گروپ کے صدر کی حیثیت سے اجے بنگا کے پہلے سرکاری دورہ پاکستان پر ان کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ عالمی بینک گروپ کی طویل المدتی شراکت داری اور ملک کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ کے لیے اس کے عزم کو سراہتے ہوئے بالخصوص 10 سالہ عالمی بینک گروپ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت تعاون کو قابل تحسین قرار دیا۔

وزیراعظم نے عالمی بینک گروپ کو مزید موثر ترقیاتی شراکت دار بنانے میں اجے بنگا کی قیادت کو بھی سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان پائیدار اقتصادی استحکام کے حصول کیلئے ایک جامع، کثیر الجہتی اور ملکی ضروریات کے مطابق تشکیل دیے گئے اصلاحاتی پروگرام پر پوری تندہی سے عمل پیرا ہے۔

وزیراعظم نے مضبوط انفرااسٹرکچر، زرعی کاروبار، ڈیجیٹل ترقی، توانائی، انسانی وسائل، مالیاتی اصلاحات، روزگار کے مواقع اور نجی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے عالمی بینک گروپ کی معاونت کو بھی سراہا۔

وزیراعظم اور اجے بنگا نے اس بات پر زور دیا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سے ہم آہنگ ترجیحات پر تیز رفتار عملدرآمد اور موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بروقت اور بڑے پیمانے پر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

یہ اقدامات ترقیاتی منصوبوں میں عملدرآمد کی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کے وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ایسی جامع انتظامی اصلاحات پر کاربند ہے جو روزگار پر مبنی اقتصادی ترقی کو فروغ دیں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنائیں۔

عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بنگا نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جاری اصلاحاتی کوششوں کو سراہا اور ون ورلڈ بینک گروپ کے تحت تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے اہداف کے حصول کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ نجی وسائل کے موثر استعمال میں اضافہ ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے صدر اجے بنگا کی ملاقات

ادھر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی آج اسلام آباد میں عالمی بینک گروپ کے صدر بانگا سے ملاقات کی تاکہ صحت، تعلیم، معدنیات، توانائی اور موسمیاتی لچک کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی جاسکے۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، اور دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عالمی بینک کی حمایت کو بہت اہمیت دیتی ہے اور صحت و تعلیم صوبے کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں خاص طور پر ابتدائی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے خاطر خواہ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے حساس ماں پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا جس کے تحت حکومت حاملہ خواتین سے لے کر بچوں کی پیدائش تک ماں اور بچے کی دیکھ بھال کی مکمل ذمہ داری اٹھائے گی۔

خاص طور پر انہوں نے بتایا کہ اگر لڑکی پیدا ہو تو اضافی تین ماہ کی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ صوبہ اپنی پوری آبادی کو یونیورسل ہیلتھ کور فراہم کررہا ہے۔

ماحولیاتی اور معاشی چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے آفریدی نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کو قدرتی آفات سے شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے کلائمیٹ ریزیلینس (موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت) میں سرمایہ کاری بڑھا دی گئی ہے۔

عمران خان کے وژن کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معدنیات کے شعبے میں مقامی آبادی کے مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ مزید برآں، صوبے کو خوراک میں خود کفیل بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جس میں جنوبی اضلاع کی بنجر زمینوں کو زیر کاشت لانے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

Comments

200 حروف