دنیا
روس عالمی جنگ نہیں چاہتا مگر دنیا خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے، دمتری میدویدیف
- بدقسمتی سے، عالمی تنازع کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا، میڈیا سے گفتگو
روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے خطرناک ہوتی جا رہی ہے، تاہم روس کسی عالمی تنازع میں ملوث ہونے کا خواہاں نہیں۔
انہوں نے ماسکو کے قریب اپنی رہائش گاہ پر رائٹرز، تاس اور روسی جنگی بلاگر وارگونزو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کیہ صورتحال بہت خطرناک ہے۔
دمتری میدویدیف نے کہا کہ ہم عالمی تنازع میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہم پاگل نہیں ہیں۔ یہ بات سو بار کہی جا چکی ہے۔ آخر کس کو عالمی جنگ کی ضرورت ہے؟
تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ بدقسمتی سے، عالمی تنازع کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔






















Comments