BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

خیبر پختونخوا میں امن کیلئے وفاقی و صوبائی تعاون لازمی ہے، وزیراعظم

  • شہبازشریف اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات، علاقائی ترقی کے حوالے سے پر تبادلہ خیال
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہبازشریف اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی اور علاقائی ترقی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم نے امن و امان کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان شراکت داری کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششیں تیز کرے اور امن کے قیام کیلئے مقامی سیکیورٹی اداروں کو مضبوط بنائے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی حکومت کو عوامی بہبود اور سیکیورٹی کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ صوبائی حکومت بااختیار ہے، اس بات پر زور دیا کہ عوام کی صحت اور تعلیم کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی بہتری کے لیے ہمیشہ پُرعزم رہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے صوبے کو وفاق کا ایک لازمی حصہ قرار دیا ۔

مزید برآں وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ قومی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور موثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، اور تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت اپنی حدود کے اندر مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے اور قومی یکجہتی، استحکام اور خوشحالی کے اہداف باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے مؤثر طریقے سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Comments

200 حروف